Search
Close this search box.

بین الاقوامی تجارتی مرکز اور علی بابا ڈاٹ کام نے ترقی پذیر ممالک میں ایم ایس ایم ایز کی آن لائن کامیابی میں تعاون کے لئے اتحاد کرلیا

شنگھائی، 8 نومبر2021 /پی آر نیوز وائر/ — بین الاقوامی تجارتی مرکز (آئی ٹی سی) نےچین کے شہر شنگھائی میں جاری 2021 چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو (سی آئی آئی ای) کے دوران 6 نومبر کو “ترقی پزیر ممالک میں ایم ایس ایم ایز کے لئے گلوبل ڈیجیٹل ٹریڈ ایکسلریٹر” کی شروعات کرنے کےلئے علی بابا ڈاٹ کام کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔

فریقین مل کر مائیکرو، چھوٹے اور درمیانے کاروبار(ایم ایس ایم ایز) کو اپنی بین الاقوامی برآمدی مسابقت بڑھانے میں مدد دیں گے اور ای کامرس پلیٹ فارم کے مواقع کو بہتر انداز سے استعمال کرتے ہوئے پائیدار ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں گے۔Urdu-pic

بورڈ کے چیئرمین اور علی بابا گروپ کے سی ای او، ڈینیل ژانگ نے افتتاحی تقریب میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وبا نے گزشتہ دو سالوں کے دوران عالمی تجارت کےلئے چیلنجز کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے لیکن چیلنجز ہمیشہ مواقع کے ساتھ ساتھ چلتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایم ایس ایم ایز کی ایک بڑی تعداد اپنے کاروبار کو چلانے اور یہاں تک کہ پائیدار انداز میں بڑھانے کےلئے  ڈیجیٹل طریقہ کارتلاش کر رہی ہے۔ ڈیجیٹل تجارت، عالمی تجارتی تبدیلی کی قیادت کرنے والا انجن بن گیا ہے اور دنیا کی معاشی ترقی کی تصویر کو اس طرح نئی شکل دے رہا ہے جیسا کہ پہلے کبھی نہیں ہوا تھا۔

آئی ٹی سی کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر پامیلا کوک ہیملٹن کا خیال ہے کہ ای کامرس عالمی ایم ایس ایم ایز کے لئے تیز رفتار ترقی کے حصول کا ایک اہم چینل ہے۔

آئی ٹی سی عالمی تجارتی تنظیم اور اقوام متحدہ کی مشترکہ ایجنسی ہے۔ یہ ایم ایس ایم ایز کو عالمی منڈیوں سے جوڑنے کے لئے مکمل طور پر وقف ہے اور عوام اور کرہ ارض کو فائدہ پہنچانے والی تجارت کو فروغ دے کر اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کے لئے کام کرنے کے لئے پرعزم ہے۔

علی بابا ڈاٹ کام سرحد پار بی ٹو بی ای کامرس کا ایک سرکردہ پلیٹ فارم ہے جس میں تقریبا 190 ممالک کے 20 ملین سے زائد خریداروں نے کاروباری مواقع حاصل کیے تھے یا علی بابا ڈاٹ کام پر لین دین مکمل کی تھیں۔علی بابا ڈاٹ کام کے جنرل منیجر ژانگ کوو نے کہا کہ اگرچہ عالمی تجارت کو اس وقت بہت سی غیر یقینی صورتحال کا سامنا ہے لیکن ڈیجیٹلائزیشن کا رجحان یقینی ہے۔

دیکھا گیا ہے کہ اس منصوبے کی کمپنیاں افریقہ، لاطینی امریکہ اور ایشیا کے ترقی پذیر ممالک بشمول بولیویا، کولمبیا، ایتھوپیا، موزمبیق اور میانمار سے آتی ہیں جو خوراک و مشروبات اور اشیائے خوردونوش جیسی صنعتوں کی ایک وسیع رینج پر محیط ہیں۔

سابق نائب وزیر تجارت اور عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او) کے سابق ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل یی ژیاؤژون کا خیال ہے کہ ای کامرس ترقی پذیر ممالک کو عالمی رجحانات کو جاننے کا موقع فراہم کرتی ہے اور علی بابا ڈاٹ کام اور آئی ٹی سی کے درمیان تعاون کارپوریٹ سماجی ذمہ داری پر عمل پیرا ہے اور مزید ایم ایس ایم ایز کی ترقی کو فروغ دے رہا ہے۔

رابطہ کریں: علی بابا گروپ – اینجلی، [email protected]

Share: