مکہ، سعودی عرب، 26 جولائی 2022 /پی آر نیوز وائر/ – ام القریٰ ڈویلپمنٹ اینڈ کنسٹرکشن کمپنی، مسار ڈیسٹی نیشن اور الزمیل رئیل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ کمپنی کے مالک اور ڈویلپر نے آج ایک انضمامی معاہدے پر دستخط کیے؛ جس کے مطابق الزمیل رئیل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ نصف ارب ریال کی مالیت سے مسار فرنٹ کے اس پار دکھائی دینے والے لگژری رہائشی ٹاورز میں سے ایک کا مالک بن جائے گا۔https://mma.prnewswire.com/media/1866787/Umm_Al_Qura_For_Development_and_Construction_Masar_Destination.jpg

معاہدہ پر دستخط  ام القریٰ ڈویلپمنٹ اینڈ کنسٹرکشن کمپنی کے سی ای او جناب یاسر ابوعتیق اور الزمیل رئیل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ کمپنی بورڈ آف ڈائریکٹرز  کے چیئرمین جناب عبدالحامد عبداللہ الزمیل کے درمیان ہوئے۔ جناب الزمیل نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے اطمینان اور شکر گزاری کا اظہار کیا کہ یہ انضمام الزمیل رئیل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ کے بلند عزائم کے مطابق ہے کیونکہ وہ رئیل اسٹیٹ خدمات کے اعلیٰ ترین درجے اور لگژری رہائشی کے حل میں پیش رفت کے  خواہاں ہیں۔ الزمیل کمپنی فروخت کے لئے ایسے سپریم رہائشی اپارٹمنٹس تیار کرے گی جو مخصوص اور اپ سکیل مسار ڈیسٹی نیشن کے لائق ہوں گے۔

اس موقع پر، ام القریٰ ڈیولپمنٹ اینڈ کنسٹرکشن کے سی ای او جناب یاسر ابوعتیق نے الزمیل رئیل اسٹیٹ کے ساتھ معاہدے کے لیے کمپنی کے اشتیاق کا اظہار کرتے ہوئے مہمان داری کے شعبے اور مسار ڈیسٹی نیشن کی جانب سے مکہ مکرمہ کے رہائشیوں اور زائرین کی ضروریات کو پورا کرنے والے ایک ممتاز رہائشی تجربے میں پیش رفت  کے لیے کوششوں میں تعاون کی خواہش پر زور دیا۔https://mma.prnewswire.com/media/1863084/Um_Al_Qura_For_Development_and_Construction_Masar_Logo.jpg

مسار ترقی اور سرمایہ کاری کے وژن کے ساتھ ایک ایسا شہری مقام ہے جس نے ماحولیاتی اور معاشرتی استحکام کے اعلیٰ ترین معیارات کو اپنا یاہے۔ مسار مکہ کے لوگوں اور اس کے زائرین کے معیار زندگی کو متنوع پیشکشوں اور صلاحیتوں کے ذریعے بلند کرنے والا ایک ممتاز تاریخی سنگ میل ہوگا۔ اس کا متعدد اہم شعبوں میں سرمایہ کاری کو راغب کرنے والا مربوط اور متنوع ماحولیاتی نظام اور اس کی سہولیات و  خدمات کا معیار ،مکہ کو طویل مدتی سرمایہ کاری کو آگے بڑھانے والا  ایک پرکشش مقام بنائے گا۔

تصویر:  https://mma.prnewswire.com/media/1866787/Umm_Al_Qura_For_Development_and_Construction_Masar_Destination.jpg
لوگو:   https://mma.prnewswire.com/media/1863084/Um_Al_Qura_For_Development_and_Construction_Masar_Logo.jpg

 

News Reporter

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

For security, use of Google's reCAPTCHA service is required which is subject to the Google Privacy Policy and Terms of Use.