Search
Close this search box.

سنگھوا کے انسٹی ٹیوٹ برائے موسمیاتی تبدیلی اور ایشیائی ترقیاتی بینک کا   مشترکہ طور پر  ایشیا میں فطرت پر مبنی حل کے اچھے طریقے طلب کرنے  کا اعلامیہ

مونٹریال، 9 دسمبر 2022/پی آرنیوزوائر/ — مصر میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی تبدیلی کانفرنس COP27 مونٹریال میں 15ویں اقوام متحدہ کی حیاتیاتی تنوع کانفرنس (CBD COP15) کے افتتاح سے تین ہفتے سے کم وقت پہلے اختتام پذیر ہوئی۔ موسمیاتی تبدیلی اور حیاتیاتی تنوع پر اقوام متحدہ کے معاہدوں کے ایجنڈے کی بڑی تعداد میں ایک دوسرے وابستہ ہیں ۔ اس سے دونوں مسائل کے درمیان وابستگی  اور مربوط حل کی ضرورت کی بڑھتی ہوئی معاملہ فہمی کی عکاسی ہوتی ہے۔

سنگھوا یونیورسٹی میں موسمیاتی تبدیلی اور پائیدار ترقی کے انسٹی ٹیوٹ (آئی سی سی ایس ڈی) اور ایشیاء ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے مشترکہ طور پر CBD COP15 میں ایشیا بھر سے فطرت پر مبنی حل کے لئے اچھے طریقے  طلب کرنے کا اعلان کیا ہے۔https://mma.prnewswire.com/media/1965063/The_side_event_attracted_leading_experts_world.jpg

“کاربن نیوٹریلٹی کا راستہ ایک منظّم انقلاب ہے جس کا تعلق مجموعی طور پر معاشرے سے ہے، لہذا کاربن نیوٹریلٹی  موسمیاتی تبدیلی سے بالاتر ہے اور فطرت پر مبنی حل (NbS) کو محض  کاربن سنک سے آگے بڑھنا چاہیے”، ڈاکٹر  وانگ بنبن نے کہا جو آئی سی سی ایس ڈی کے C+NbS کے سربراہ اور گلوبل الائنس آف یونیورسٹیز آن کلائمیٹ (جی اے یو سی ) کے ایگزیکٹو سیکرٹری جنرل ہیں۔

حالیہ مارچ  کے مہینے میں اقوام متحدہ کی ماحولیاتی اسمبلی میں بیان کردہ، NbS سے مراد “قدرتی یا تبدیل شدہ زمینی، میٹھے پانی، ساحلی اور سمندری ماحولیاتی نظاموں کے محفوظ کرنے ، بچانے، بحال کرنے، ان کے پائیدار استعمال اور انتظام کرنے کے اقدامات ہیں، جو سماجی، اقتصادی اور ماحولیاتی چیلنجوں کو مؤثر طریقے سے اور موافقت کے ساتھ حل کرتے ہیں۔ جبکہ بیک وقت انسانی بہبود، ماحولیاتی نظام کی خدمات اور لچک اور حیاتیاتی تنوع کے فوائد فراہم کرتے ہیں۔”

فطرت پر مبنی تھیم “کاربن نیوٹرل فیوچر کی طرف اختراعی راستہ”، آئی سی سی ایس ڈی اور اے ڈی بی کے تعاون سے منعقد ہونے والے ضمنی ایونٹ کا مقصد فطرت کی توانائی، خاص طور پر موسمیاتی تبدیلی کے تناظر میں قدرتی وسائل کے پائیدار استعمال کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

” موسمیاتی ماہر کے طور پر، میرا خیال یہ ہے کہ تمام قابل تجدید توانائی قدرتی وسائل سے آتی ہے، لہذا اگر ہم اس بات پر متفق ہیں کہ قابل تجدید توانائی نیٹ-زیرومستقبل کی جانب ایک حل ہے، تو وہ اس نقطہ نظر سے فطرت پر مبنی حل ہیں۔” ڈاکٹر وانگ نے روشنی ڈالی، “ہمیں ہم آہنگ اور مربوط نقطہ نظر کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔”

موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے فطرت کے مخفی خزانے سے فائدہ اٹھانے کے لیے، آئی سی سی ایس ڈی نے 400 سے زیادہ عالمی شراکت داروں کے ساتھ C+NbS پلیٹ فارم کو چلایا ہے اور نیویارک میں اقوام متحدہ کی کلائمیٹ ایکشن سمٹ کے فوراً بعد، 2019 سے عالمی طریقوں پر ایک ٹریسنگ اسٹڈی کی ہے، جہاں چین اور نیوزی لینڈ کو NbS اتحاد کی قیادت کے لیے مدعو کیا گیا تھا۔ تحقیق نے 300 عالمی معاملات پر مشتمل ایک ڈیٹا بیس بنایا اور پھر آئی  یو سی این گلوبل اسٹینڈرڈ کے حوالے سے ماحولیاتی تہذیب، اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف (SDGs) کی رہنمائی پر غور کرتے ہوئے ایک تشخیصی معیار مرتب کیا۔

“ہم نے ڈیٹا بیس سے 28 اچھے کیسز کو منتخب کرنے کے لیے 6 پرائمری اسکریننگ انڈیکیٹرز اور 3 گہرے تشخیصی جہتوں کا نتیجہ اخذ کیا،” ڈاکٹر وانگ نے تعارفی کلمات میں کہا۔”اگلے قدم کے طور پر، تحقیق کا دائرہ علاقائی سطح تک محدود کر دیا جائے گا، تاکہ زیادہ درست طریقے سے انتہائی جدید اور مثالی عملی معاملات کو تلاش کیا جا سکے۔”

آئی سی سی ایس ڈی نے آگے بڑھتے ہوئے   اے ڈی بی کے ساتھ ہاتھ ملایا تاکہ پورے خطے میں اس طرح کے طریقوں کے گہرے تجزیے کے لیے ایشیائی NbS ڈیٹا بیس قائم کیا جا سکے۔ وہ تمام تنظیمیں جن کے پاس ایشیا میں متعلقہ تجربات  ہیں وہ 31 مارچ 2023 تک اپنے کیسز [email protected] پر جمع کروا سکتی ہیں۔ تحقیق کی رپورٹ کو دبئی میں اقوام متحدہ کی 28ویں موسمیاتی تبدیلی کی کانفرنس میں جاری کرنے کا منصوبہ ہے۔

ضمنی تقریب میں آئی سی سی ایس ڈی اور اے ڈی بی  کے درمیان اہم  شراکت داری کے آغاز کی نشاندہی ہوئی ۔  فیلڈ میں پوری  کار روائی کے دوران، نیچر کنزروینسی (ٹی این سی)، ورلڈ اکنامک فورم، اور کلائینٹ ارتھ کے نمائندے، جی اے یو سی کے گلوبل یوتھ ایمبیسیڈر کے ساتھ تحقیق اور عملی پیش رفت کا تبادلہ کرتے رہے۔

آئی سی سی ایس ڈی کے صدر ایل آئی زینگ نے کہا، “ہمیں ایشیا میں اے ڈی بی کی بھرپور حمایت اور نیٹ ورک کے ساتھ کاربن نیوٹرل مستقبل کے لیے مزید اختراعی حل تلاش کرنے کا یقین ہے۔”

ایشیا اور بحرالکاہل کا خطہ جن شدید بحرانوں کا سامنا کر رہا ہے اس سے نمٹنے کے لیے اب فطرت کو کلید کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، یعنی موسمیاتی تبدیلی، حیاتیاتی تنوع میں کمی، اور غذائی عدم تحفظ، اے ڈی بی  کی ماحولیاتی موضوعاتی کمیٹی کے سربراہ ژانگ کنگ فینگ نے کہا۔ ژانگ کے مطابق، اے ڈی بی فطرت کے   مخفی خزانے  کا تالہ  کھولنے کے لیے سٹینفورڈ یونیورسٹی کے ساتھ بھی شراکت کر رہا ہے۔

Share: