Search
Close this search box.

‫ریسو نے نئی کوم کلر جی این سیریز متعارف کرا دی، تیز رفتار انک جیٹ پرنٹرز ایک منٹ میں 180 صفحات تک پرنٹ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں

 

ٹوکیو، 27 اکتوبر 2026 (کیوڈو جے بی این): جاپانی کمپنی ریسو کاگاکو کارپوریشن ( RISO KAGAKU CORPORATION ) نے انتہائی تیز رفتار، مکمل رنگین انک جیٹ پرنٹرز کی نئی سیریز ComColor GN متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ یہ جدید سیریز خصوصی طور پر بلوں اور انوائسز جیسی کاروباری دستاویزات، ہدایت ناموں اور لفافوں میں بھیجی جانے والی ڈاک کی بڑے پیمانے پر پرنٹنگ کے لیے تیار کی گئی ہے جبکہ اضافی ماڈیولر سہولیات کے ذریعے مختلف ضروریات پوری کی جا سکتی ہیں۔ اس نئی سیریز میں ریسو کی مخصوص حرارت کے بغیر کام کرنے والی، آئل بیسڈ پگمنٹ اِنک ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے، جو پرنٹنگ کے معیار اور ماحولیاتی پائیداری پر سمجھوتہ کیے بغیر پیداواری صلاحیت میں اضافہ کرتی ہے۔

لوگو: https://cdn.kyodonewsprwire . jp/prwfile/release/M100290 /202610097635/_ prw_PI1fl _ f01zIUmB.jpg

تصویر: https://cdn.kyodonewsprwire . jp/prwfile/release/M100290 /202610097635/_ prw_PI2fl _ BF3A59LG.jpg

1۔ تیز رفتار پرنٹنگ اور جدید ہیٹ لیس انک جیٹ ٹیکنالوجی

اس سیریز کا نمایاں ماڈل ComColor GN9830 یک طرفہ پرنٹنگ میں فی منٹ 180 صفحات تک پرنٹ کرنے کی صلاحیت کا حامل  ہے ( ٭ ) ،

جو کمپنی کے مطابق دنیا کی نمایاں ترین رفتاروں میں سے ایک ہے۔ پرنٹر میں نصب مستقل اور ایک ہی لائن میں ترتیب دیے گئے پرنٹ ہیڈز کاغذ کی مسلسل اور ہموار ترسیل کو یقینی بناتے ہیں۔ اس کے علاوہ بہتر اسٹارٹ اَپ، صفائی اور سلیپ موڈ سے دوبارہ فعال ہونے کا نظام، اختیاری تیز رفتار اسکیننگ کے ساتھ مل کر پرنٹنگ کے مجموعی عمل کو نمایاں طور پر تیز کرتا ہے۔

ریسو کی مخصوص آئل بیسڈ پگمنٹ اِنک ٹیکنالوجی میں پرنٹنگ کے دوران حرارت استعمال نہیں ہوتی۔ روایتی لیزر پرنٹرز کے برعکس، جو حرارت اور دباؤ کے ذریعے پرنٹنگ کرتے ہیں، یہ ٹیکنالوجی کاغذ کو مڑنے یا بل کھانے سے محفوظ رکھتی ہے۔ اس خصوصیت کے باعث کاغذ ہموار رہتا ہے، دونوں جانب پرنٹنگ زیادہ مستحکم ہوتی ہے اور پرنٹنگ کے بعد کاغذات کی خودکار ترتیب، اسٹیپلنگ اور کتابچوں کی جلد بندی جیسے مراحل آسانی سے انجام دیے جا سکتے ہیں۔

2۔ بہتر رنگین معیار اور مختلف اقسام کے کاغذ پر پرنٹنگ

نئی تیار کردہ سیاہی اور جدید پرنٹ ہیڈز کی بدولت رنگوں کی وسعت اور گہرائی میں اضافہ کیا گیا ہے، جس سے زیادہ واضح، شوخ اور معیاری رنگین پرنٹنگ ممکن ہوتی ہے۔ کاغذ کی بہتر ترسیل اور سیاہی کے درست استعمال سے مختلف اقسام کے کاغذ، بشمول لفافوں اور پوسٹ کارڈز، پر اعلیٰ معیار کی پرنٹنگ حاصل کی جا سکتی ہے۔ اس ٹیکنالوجی کی مدد سے تصاویر زیادہ واضح، بارکوڈز زیادہ صاف اور باریک تحریر بھی نمایاں اور پیشہ ورانہ معیار کے مطابق پرنٹ ہوتی ہے۔

3۔ ماحول دوست ٹیکنالوجی اور توانائی کی بچت

حرارت کے بغیر پرنٹنگ کا جدید نظام ہفتہ وار بجلی کی کھپت ( TEC ویلیو) میں کمی لاتا ہے، جس سے توانائی کا مؤثر استعمال یقینی بنایا جاتا ہے۔ پرنٹر کے مرکزی یونٹ میں 15 فیصد ری سائیکل شدہ پلاسٹک ریزن استعمال کیا گیا ہے، جو گزشتہ ماڈلز کے مقابلے میں تین گنا زیادہ ہے۔ اس سے پرنٹر کی پوری مدتِ استعمال کے دوران کاربن کے اخراج میں کمی آتی ہے۔ اس کے علاوہ، صارفین پرنٹر کی رنگین ٹچ اسکرین پر کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں ہونے والی تخمینی کمی کی معلومات بھی براہِ راست دیکھ سکتے ہیں۔

ComColor GN سیریز کے بارے میں مزید معلومات کے لیے کمپنی کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں :
https://www.riso.co.jp/english/product/comcolor/gn/index.html

مصنوعات کی معلومات سے متعلق نوٹ

مصنوعات کے نام، تکنیکی خصوصیات اور مارکیٹ میں دستیابی کی تاریخیں مختلف ممالک اور خطوں میں مختلف ہو سکتی ہیں۔ متعلقہ ملک میں مصنوعات کی تفصیلی خصوصیات اور دستیابی کے بارے میں معلومات کے لیے ریسو کے مقامی سیلز دفاتر یا ڈسٹری بیوٹرز سے رابطہ کیا جا سکتا ہے ( ٭ ) یہ سہولت ComColor GN9830 ماڈل میں دستیاب ہے۔ اس کی پرنٹنگ کی رفتار A4 سائز کے کاغذ کو لمبے کنارے کی جانب سے فیڈ کرنے، یک طرفہ ( Simplex ) مسلسل پرنٹنگ، معیاری سیاہی کی کثافت ( Standard Density ) کی سیٹنگ اور Face Down Tray کے استعمال کی بنیاد پر حاصل کی گئی ہے۔ یہ دعویٰ اپریل 2026 تک تجارتی طور پر دستیاب، علیحدہ کاغذی شیٹس ( Cut Sheets ) استعمال کرنے والے دفتری رنگین پرنٹرز کے تقابلی اعداد و شمار پر مبنی ہے۔(ماخذ: ڈیٹا سپلائی انک)

ریسو کاگاکو کارپوریشن کے بارے میں

ریسو کاگاکو کارپوریشن کی بنیاد 2 ستمبر 1946 کو جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں رکھی گئی تھی۔ کمپنی نے اپنے کاروبار کا آغاز مائمیوگراف پرنٹنگ سے کیا اور کچھ ہی عرصے بعد سیاہی کی تیاری پر بھی کام شروع کر دیا۔ بنیادی طور پر منفرد مصنوعات تیار کرنے کی پالیسی کے تحت ریسو نے دفتری سامان فراہم کرنے والے ادارے سے ترقی کرتے ہوئے پرنٹنگ آلات تیار کرنے والی ایک نمایاں کمپنی کی حیثیت حاصل کی۔ کمپنی کی مصنوعات میں RISO Digital Duplicators اور VALEZUS Production Printers سمیت جدید پرنٹنگ سسٹمز شامل ہیں۔ ستمبر 2026 میں اپنے قیام کی 80ویں سالگرہ منانے والی ریسو کی مصنوعات اور خدمات اس وقت دنیا کے 190 سے زائد ممالک اور خطوں میں استعمال کی جا رہی ہیں۔

مزید معلومات کے لیے:

کارپوریٹ ویب سائٹ: https://www.riso.co.jp/english

عالمی ویب سائٹ: https://www.riso.com

ماخذ: ریسو کاگاکو کارپوریشن

Share: