Search
Close this search box.

‫‫SKYX نے میامی کی بلند ترین عمارتوں میں سے ایک پر اشتہاری سائن کے لیے چھت کے 10 سالہ حقوق حاصل کیے

بالکل نئی عمارت میامی ہیٹ ایف ٹی ایکس ایرینا اور بسکین بے کے آرپار US-1 پر ڈاؤن ٹاؤن میامی میں واقع ہے

عمارت کے منفرد اور اسٹریٹجک مقام کی وجہ سے، SKYX کی چھت کے  اشتہاری سائن کو TV شوز اور اسکائی لائن میامی امیجری کے ساتھ  کروڑوں لوگوں کی جانب سے  دیکھنے کی توقع ہے جس SKYX برانڈ کے بارے میں نمایاں آگاہی پیدا ہوگی

میامی، فلوریڈا،  29 ستمبر 2022 / SKYX پلیٹ فارم کارپوریشن (ڈی/بی/اے “اسکائی ٹیکنالوجیز”)  (NASDAQ:SKYX) (“SKYX”، ہم یا “کمپنی”،  گھروں اور عمارتوں میں حفاظت اور آٹومیشن کو آسان بنانے اور بڑھانے کے لیے عالمی سطح پر 60 سے زائد جاری شدہ اور زیر التواء پیٹنٹ والی ایک انتہائی ہنگامہ خیز پلیٹ فارم ٹیکنالوجی کمپنی نے آج اعلان کیا ہے کہ اس نے شہر کے وسط میں میامی ہیٹ ایف ٹی ایکس ایرینا اور بسکین بے کے آرپار،میامی کی بلند ترین عمارتوں میں سے ایک پر اشتہاری سائن کے لیے چھت کا 10 سالہ حق لیز حاصل کر لیا ہے۔

نئی عمارت  400 بسکین  بولیورڈ  ( (US-1پر واقع ہے اور اس میں دفتر کے حصہ ، رہائشی  جگہ کے ساتھ ساتھ ایک اعلیٰ درجے کا جدید ہوٹل بھی شامل ہوگا۔ ڈاون ٹاؤن میامی کا علاقہ امریکہ اور بین الاقوامی دونوں طرح کی معروف عالمی کمپنیوں کا مرکز ہے – جہاں SKYX چھت کے اشتہاری سائن کو ٹی وی شوز اور میامی اسکائی لائن امیجر  کے ساتھ کروڑوں لوگوں کی جانب سے دیکھے جانے  کی امید ہے۔

لیز کے ایک حصے کے طور پر، SKYX نے 360 ڈگری کے نظاروں کے ساتھ ایک اعلیٰ ترین، جدید ترین، اونچی چھت والی دفتری جگہ بھی حاصل کر لی ہے اور وہ اپنے امریکی اور بین الاقوامی سیلز دفاتر کے ساتھ ساتھ اپنے کارپوریشن ہیڈکوارٹر کو بھی 2023 میں اس نئے مقام پر کھولنے کی توقع رکھتا ہے۔معاہدے کی رو سے  کمپنی کرائے کی ادائیگی جنوری 2024 سے شروع کرسکتی ہے۔ اس کے علاوہ، مالک جائیداد کمپنی کو $2.25 ملین تک کا بہتری الاؤنس فراہم کرے گا، جو کہ عمارت کے احاطے کی تعمیر ، بشمول مناسب قیمت  برائے ڈیزائن، جگہ کی منصوبہ بندی، کنسلٹنٹس اور تعمیراتی ڈرائنگز، کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ کمپنی چاہتی ہے کہ دفتری جگہ کا کچھ حصہ استعمال کرے اور بقیہ حصہ اخراجات میں کمی کرنے کے لئے سب لیز  کردے ۔

SKYX پلیٹ فارمز کے بانی اور ایگزیکٹو چیئرمین رانی کوہن نے کہا: “میامی کے مرکز میں واقع SKYX کے اشتہاری سائن اور دفاتر کے لیے ایک طویل مدتی لیز کا حصول SKYX کے لیے برانڈ آگہی کا ایک ناقابل یقین درجہ فراہم کرتا ہے۔ جیسا کہ بتایا گیا ہے، FTX نے ہمارے بالکل برابر والے پڑوسی کی عمارت کو اپنا نام دینے کے لیے ایک طویل مدتی لیز کو پکا کرنے کے  لئے $135 ملین ادا کیے ہیں،  میامی ہیٹ ایرینا، جسے اب FTX ایرینا کہا جاتا ہے – اور اسے مزید کسی وضاحت کی ضرورت نہیں۔

“چوں کہ اپنے کمرشلائزیشن کے سفر کے آغاز کے لیے ہم اپنی پوزیشن خود بناتے ہیں، لہٰذا یہ ہماری کمپنی کے لیے متعدد مواقع  پر ایک اہم بنیاد فراہم کرتا ہے۔ میں اس دلچسپ نئی جگہ میں جانے اور مسلسل آپریشنل ایگزیکیوشن کے ذریعے اپنے حصص یافتگان کے لیے طویل مدتی پائیدار قدر کی تخلیق کے مقصد کے ساتھ اپنے عوامی پروفائل کو بلند کرنے کا خواہاں ہوں،” کوہن نے بات ختم کرتے ہوئے کہا۔

دفتر کے نئے مقام کی تصاویر دیکھنے کے لیے، یہاں کلک کریں: https://skyplug.com/pr7/

SKYX کی ٹیکنالوجی کے بارے میں مزید جاننے کے لیے، وضاحتی ویڈیو لنک تک رسائی یہاں حاصل کریں:  SkyXPlug.com/video

SKYX پلیٹ فارمز کارپوریشن کے بارے میں

جیسا کہ ہر گھر اور عمارت میں بجلی کا ہونا ایک معیار ہے، اس لئے ہمارا مشن گھروں اور عمارتوں کو معیار کے بطور محفوظ اور جدید اور سمارٹ بنانا ہے۔

SKYX پلیٹ فارمز کارپوریشن (NASDAQ:SKYX) کے پاس 60 سے زیادہ امریکی اور عالمی پیٹنٹ اور زیر التواء پیٹنٹ درخواستوں کے ساتھ انتہائی ہنگامہ خیز جدید-محفوظ-سمارٹ پلیٹ فارم ٹیکنالوجیز کا ایک سلسلہ ہے۔ ہماری ٹیکنالوجیز اعلیٰ معیار اور استعمال میں آسانی پر دلالی کرتی ہیں، جبکہ گھروں اور عمارتوں کی حفاظت اور طرز زندگی دونوں میں نمایاں اضافہ کرتی ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ ہماری مصنوعات امریکہ اور عالمی سطح پر گھروں اور دیگر عمارتوں کے کمروں دونوں جگہوں پر ایک ضرورت ہیں۔ مزید معلومات کے لیے، براہ کرم ہماری ویب سائٹ https://skyplug.com کو دورہ کیجئے یا  LinkedIn پر ہماری پیروی کیجئے۔

مستقبل کے بیانات سے متعلق احتیاطی بیان

اس پریس ریلیز میں شامل کچھ بیانات مستقبل کے حوالے سے ہیں۔ انتظامیہ نے مستقبل کے حوالے سے ان بیانات کو اپنی موجودہ توقعات، مفروضوں، اندازوں اور تخمینوں پر بنایا ہے۔ اگرچہ انہیں یقین ہے کہ یہ توقعات، مفروضے، اندازے اور تخمینے مناسب  ہیں، مستقبل کے حوالے سے ایسے بیانات صرف پیشین گوئیاں ہیں اور ان میں معلوم اور نامعلوم خطرات اور غیر یقینی صورتحال شامل ہیں، جن میں سے بہت سے انتظامی کنٹرول سے باہر ہیں۔ ان بیانات میں ایسے خطرات اور غیر یقینی صورتحال شامل ہیں جو کمپنی کے حقیقی نتائج، کارکردگی یا کامیابیوں کو مستقبل کے کسی بھی نتائج، کارکردگی یا کامیابیوں سے مادی طور پر مختلف ہونے کا سبب بن سکتے ہیں جن کا اظہار ان مستقبل کے بیانات کے ذریعے کیا گیا ہے۔ اپنی مصنوعات کے لیے رسائی والی مارکیٹ کے بارے میں ہمارے اندازے غلط ثابت ہو سکتے ہیں۔ ہماری مصنوعات کی متوقع طلب مادی طور پر اصل طلب سے مختلف ہو سکتی ہے۔ پیشگی بیانات صرف اس تاریخ کے حساب سے بات کرتے ہیں جب وہ بنائے گئے ہیں اور ان میں کمپنی کو کامیابی کے ساتھ لانچ کرنے، تجارتی عمل کرنے، اضافی خصوصیات تیار کرنے اور اس کی سمارٹ مصنوعات اور ٹیکنالوجیز کی مارکیٹ میں قبولیت حاصل کرنے کی صلاحیت سے متعلق بیانات شامل ہیں، جن میں قبل از فروخت سرگرمی کا آغاز، اسکائی کے پلگ اسمارٹ پلیٹ فارمز کو کثیر خاندانی رہائشی عمارتوں اور کمیونٹیز میں چلانے  اور اپنانے کے لئے کمپنی کی کوششیں اور ہوٹلوں میں اپنانے کی صلاحیت، مارکیٹ شیئر حاصل کرنے کی صلاحیت، کسی بھی فروخت اور لائسنس کے مواقع پر عمل درآمد کرنے کی صلاحیت، اسکائی پلگ کے لیے لازمی حیثیت کا کوڈ حاصل کرنے کی صلاحیت، اور سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کے پاس کمپنی کی فائلنگ میں بیان کردہ دیگر خطرات اور غیر یقینی صورتحال شامل ہیں۔  قارئین کو متنبہ کیا جاتا ہے کہ وہ مستقبل کے حوالے سے بیانات پر غیر ضروری انحصار نہ کریں، اور، ما سوائے کسی قانون تقاضے کے، کمپنی کوئی ذمہ داری قبول نہیں کرتی ہے اور مستقبل کے حوالے سے ان بیانات کو اپ ڈیٹ کرنے یا ان پر نظر ثانی کرنے کا ارادہ نہیں رکھتی ہے، چاہے نئی معلومات، مستقبل کے واقعات کے  نتیجےمیں ہو، یا کسی دوسری صورت میں۔

لیز کی شرائط کے لیے، 29 ستمبر 2022 کو سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن میں فائل کردہ فارم 8-K پر کمپنی کی موجودہ رپورٹ دیکھیں۔ لیز کی شرائط کے تحت، کمپنی لیز کے پہلے چودہ مہینوں کے لیے کوئی کرایہ ادا کرنے کی پابند نہیں ہے، جس میں چھ ماہ کی تعمیراتی مدت (جس میں چار ماہ تک توسیع کی جا سکتی ہے)، اور کرایہ شروع ہونے کی تاریخ کے بعد چار اضافی ماہ کی کرایہ موقوفی شامل ہے۔ کمپنی تعمیر کی مدت میں چار بار ایک ماہ کی مدت کے لیے توسیع کر سکتی ہے، بشرطیکہ ہر ایک ماہ کی توسیع کے لیے، سالانہ بنیادی کرایہ $1.00 فی مربع فٹ بڑھا دیا جائے۔ اشتہاری سائن ضروری اجازت نامے حاصل کرنے سے مشروط ہیں۔ اس پریس ریلیز میں شامل تصاویر صرف نمائشی مقاصد کے لیے ہیں اور ضروری نہیں کہ نصب کیے جانے والے کسی بھی اشتہاری سائن کے قائم مقام ہوں۔

رابطہ  برائے  تعلقات سرمایہ کار:

لوکاس اے زیمرمین
ایم زیڈ  شمالی امریکہ
259-4987 (949)
[email protected]

ماخذ: SKYX پلیٹ فارمز کارپوریشن ڈی بی اے اسکائی ٹیکنالوجیز

Share: