Search
Close this search box.

‫CHiQ گھریلو آلات کی مارکیٹ پر اثر انداز ہونے کے لئے +مزید ایجادات   لا رہا ہے

چینگڈو، چین، 26 ستمبر، 2022/پی آر نیوز وائر/ — “کم محنت، زیادہ آسان زندگی ” کے اصول کی رہنمائی میں، CHiQ کا مقصد اپنے صارفین کے لیے سمارٹ اور قابل اعتماد مصنوعات کے ساتھ زندگی  کے معیار کو بہتر بنانا ہے جو ضروری امورکو ذہانت اور آسانی کے ساتھ سنبھالتی ہیں، جس کے ذریعے گاہک خوشگوار اور زیادہ پُرسکون زندگی گزار سکتے ہیں۔

ان مقاصد کو ذہن میں رکھتے ہوئے، CHiQ نے +مزید مہم کا آغاز کیا – جس کا مقصد عالمی سطح پر اپنے صارفین کے زندگی کے آرام کو بہتر بنانے کے عزم کے ساتھ ان  مصنوعات کے ساتھ جو انہیں زیادہ  فوائد دیتی ہیں، چاہے وہ +ڈیزائن، +چوائس، +تخلیقی، +اسٹائل اور +قدر ہوں، برانڈ کا مقصد بہتر زندگی کے لیے قدر میں اضافہ کرنا ہے۔

اپنے صارفین کے لیے مزید رنگین اور بھرپور زندگی کا آرام تخلیق کرنے کے لیے CHiQ کے کسٹمر کے پہلے مشن کے تحت، +مزید مہم نے تجرباتی طور پر یہ ظاہر کیا ہے کہ کس طرح اس کی مصنوعات زندگی کے معیار کو بہتر بناتی ہیں۔

محض  بنیادی ضروریات کے پورا کرنے سے کبھی بھی مطمئن نہ ہونے والے، CHiQ نے 2022 میں +مزید  کے اپنے مشن کو اپ ڈیٹ کرنے  اور اپنے صارفین کی اہم ترین ضروریات  کی  تکمیل کے لیے  جن  اہم باتوں کو پیش نظر رکھا ہے وہ ہیں : +کوشش، +امکان، +توقعات اور +ممکنات۔

CHiQ ان اقدار کا مظاہرہ اور فراہمی مندرجہ ذیل امور کے ساتھ کرتا ہے:

+کوشش

CHiQ اپنی مصنوعات کے تکنیکی پہلوؤں اور فعالیت کو اولین ترجیح دیتا ہے، اور اس نے خود کو ان گھریلو آلات کی تیاری کے لیے وقف کریا ہے جو صارفین کی روزمرہ زندگی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے زیادہ موزوں ہیں۔ اعلیٰ سطح کی تکنیکی مہارت کے لیے اس عزم کی تمثیل CHiQ ریفریجریٹرز میں کی گئی ہے، جنہیں صارفین کی بہبود اور بہترین تغزیہ کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ ریفریجریٹرز اشیاء کو ذخیرہ کرنے کی زیادہ جگہ اور کم برف بنانے  والی کم انجماد کی تکنیک سے مزیّن ہیں۔ بمع طاقتور انورٹرز یہ ریفریجریٹرز مختلف کھانوں کو تازہ رکھنے کے لیے ٹھنڈے درجہ حرارت کے کئی زونز کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ کھانے کو جلد منجمد اور تازگی کو محفوظ کرنے کے لیے اور فور اسٹار فریزنگ بٹن کے ساتھ آتے ہیں۔

+ امکان

بہترین گھریلو آلات کے سلسلے میں  صارفین کی ضروریات کی تکمیل کے علاوہ، CHiQ مزید کامیابیوں کے امکان کو فعال طور پر تلاش کرتا ہے۔ تکنیکی جدت اور پیش رفت کی  یہ جستجو G7PF, G7L سیریز ٹی وی میں نمایاں ہے – جو آپ کے گھر کے لیے ایک کنٹرول مرکز کا کردار ادا کرتا ہے، اور ساتھ ہی ایک مُستغرق گھریلو سنیما جو واقعی غیر معمولی ہے۔ CHiQ  ٹی وی کی نئی G7PF لائن میں ایک فریم لیس ڈیزائن، سینما جیسے تجربے کے لیے اعلیٰ اسکرین ٹو باڈی ریشو، اور 64 بِٹ کواڈ کور پروسیسر ہے جو انتہائی استغراقی نظارے کے لیے اسکرین پر خودکار تجزیہ اور ایڈجسٹمنٹ کو ممکن  بناتاہے۔ گوگل اسسٹنٹ اور ہینڈز فری وائس کنٹرول کے ساتھ، صارفین 30+ منظرناموں میں صوتی کمانڈز کے ذریعے اپنے تمام سمارٹ آلات کو ٹی وی کے ذریعے کنٹرول کر سکتے ہیں، جس سے ان کی زندگی ایک ہی ڈیوائس کے ذریعے آسان تر ہو جاتی ہے۔

+ توقعات

CHiQ محض اچھے معیار کے حصول پر مطمئن نہیں ہے، اور وہ پراڈکٹس کے ساتھ ایسے اضافی  فوائد فراہم کرنے کی توقع کرتا ہے جو خوشگوار اور صارف دوست ہونے کے ساتھ ساتھ ٹھوس سائنسی بنیاد کے حامل بھی ہوں۔ توقعات سے آگے بڑھنے کی یہ لگن CHiQ واشنگ مشین میں دیکھی جا سکتی ہے – جو صارفین کو ان کی توقع سے کہیں زیادہ سکون دیتی ہے۔ اس کا جدید ترین الٹرا سلم اور ایمبیڈ ایبل ڈیزائن اسے  چھوٹی جگہوں پر بھی انسٹال کرنا آسان بناتا ہے، اگرچہ کہ یہ زیادہ کپڑے دھونے کے لیے ایک بڑے ڈرم کے ساتھ آتا ہے، اور بہتر گہری صفائی کی کارکردگی کے لیے جڑنے کی جدید مہارت رکھتا ہے۔

+امکانات

CHiQ محض  صارفین کی ضروریات کو پورا کرنے سے مطمئن نہیں، بلکہ اس کا مقصد – ان کے حقیقی تاثرات اور شیئر کی گئی کہانیوں کی بنیاد پر – ان کی زندگی کے آرام کو بہتر بنانے کے لیے مزید امکانات لانا ہے۔ اس کی ایک مثال CHiQ 32P625Q الٹرا سلم مانیٹر ہے، جس میں 31.5” الٹرا سلم فریم لیس اسکرین ہے جو انتہائی آرام دہ طور پر دیکھنے کے لیے بنائی گئی ہے۔ اس کا بڑا اسکرین ڈسپلے اور سوئچنگ فنکشن گھر یا دفتر کے کام کو اور بھی آسانی سے ممکن بناتا ہے، جو ملٹی ونڈو ڈیسک ٹاپ دستاویزات کو براؤز کرنے اور ان پر کام کرنے کے لیے مثالی ہے۔ مزید برآں، اس کا 100% sRGB وسیع گامٹ انتہائی جاندار اور واضح ترین تصاویر کے لیے 1.07 بلین رنگ پیش کرتا ہے تاکہ دیکھنے کے حتمی تجربے اور امکانات کو تقویت ملے۔

حل آسان ہے: +کوشش+امکان+توقعات+امکانات = CHiQ، صارفین کے لیے گھریلو آلات کا حل، جو زندگی سے +مزید چاہتے ہیں۔ برانڈ کو کمپنی کے مشن ” ورلڈ کلاس ہوم اپلائنس برانڈ کی تخلیق  اور معروف گلوبل سمارٹ ہوم کمپنی کی تعمیر کیجئے” کے ذریعے مستحکم کیا گیا ہے۔

CHiQ آج، یورپ، آسٹریلیا، جنوب مشرقی ایشیا، مشرق وسطیٰ، اور جنوبی امریکہ کے 30 سے زیادہ ممالک اور خطوں تک پہنچ چکا ہے، اور 40 سے زیادہ ای کامرس پلیٹ فارمز پر ٹی وی، ریفریجریٹرز، ایئر کنڈیشنرز، واشنگ مشینیں، مانیٹر، اور دیگر اشیاء کے ساتھ اپنی موجودگی کو وسعت دے چکا ہے۔

Share: