Search
Close this search box.

‫CDF نے ترقیاتی ثقافتی شعبے میں اپنے کردار کو اجاگر کرتے ہوئے FII ریاض فورم میں اپنی شرکت کو انجام تک پہنچا دیا

FII انسی ٹیوٹ کے تزویراتی شراکت دار کے طور پر

ریاض، سعودی عرب، 28 اکتوبر 2022 /PRNewswire/ — ثقافتی ترقیاتی فنڈ (CDF) نے مستقبل کی سرمایہ کاری کی پیش قدمی (FII) فورم میں اپنی شرکت کو کامیابی کے ساتھ انجام تک پہنچا دیا ہے، جو مملکت سعودیہ کے وزیر اعظم جناب عزت مآب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیر کی زیر سرپرستی جمعرات کو ریاض میں اختتام پذیر ہوا ہے۔ 

عالمی رہنماؤں، ممتاز کاروباری شخصیات اور سرکردہ عالمی فنڈ مینیجرز نے FII فورم میں شرکت کی، جو اب چھٹے ایڈیشن میں ہے۔ CDF نے اس فورم کا اہتممام کرنے والے ادارے کے تزویراتی شراکت دار کے طور پر کام کیا۔ یہ فورم اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے لیے دستیاب سرمایہ کاری کے مواقع سے مستفید ہونے، جدت پسندی کو تقویت دینے، اعلی ٹیکنالوجی کو استعمال میں لانے اور عالمی چیلنجوں پر قابو پانے کے مقصد کے ساتھ 25 – 27 اکتوبر کو شاہ عبد العزیز بین الاقوامی کانفرنس سینٹر میں منعقد ہوا۔

ایک پینل مباحثے کے دوران، جس کا عنوان “اگلی تخلیق کار معیشت” تھا، CDF کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر محمد بندیال نے تبادلہ خیال کیا کہ کس طرح جدید ٹیکنالوجی اور نیا میڈیا ثقافت کی شکل کو تبدیل کر رہے ہیں اور ایسے رجحانات کو فروغ دینے میں مدد دے رہے ہیں جو موسیقی اور فلم سمیت ثقافتی وضعوں کے لیے حیرت انگیز مواقع پیدا کر رہے ہیں۔

جناب بندیال نے ثقافتی تخلیق کاروں اور ان کے ناظرین کے بیچ رکاوٹوں میں کمی لانے، شعبے کو ترقی دینے کے لیے سود مندی کے نئے ذرائع پیدا کرنے اور مملکت کی معیشت میں اس کے کردار کو مضبوط بنانے میں ان جدتوں کے کردار کا خلاصہ پیش کیا۔ انہوں نے تخلیق کار معیشت کی تیز رفتار ترقی کو بھی اجاگر کیا اور یہ کہ یہ ثقافت کے ہر پہلو میں کیسے تخلیق کاروں اور سرمایہ کاروں کو مدد دے رہی ہے۔

“فلم اہلکار – علاقائی فلمی صنعت کو ترقی دینا” کے عنوان کے ایک تصوراتی مکالمے میں، CDF فلم سیکٹر فنانسنگ پروگرام کے ڈائریکٹر فیصل الحصیری نے صنعت کی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کی طاقت، سیاحتی مقامات کو فروغ دینے اور کسی ملک کے منفرد فنون اور ثقافتی منظرنامے کو نمایاں کرنے کا حوالہ دیتے ہوئے کسی ملک کی معیشت کی ترقی میں فلم سازی کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے۔

جناب الحصیری نے فلم سازی کے لیے فنڈ فراہم کرنے میں سرکاری-نجی اشتراک عمل کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں تبصرہ کیا کہ اس باہمی تعاون کے ذریعے، مقامی فلمساز فلمی سیٹ بنانے اور قومی اور عالمی فلمی پروڈکشن کے لیے فلم بندی کے مقامات تیار کرنے کے لیے درکار صحیح وسائل تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

FII فورم میں CDF کا پیولین ثقافت میں سرمایہ کاری کی اہمیت اور یہ کہ یہ اقتصادی ترقی کو تیز کرنے میں کیسے مدد دے سکتی ہے پر عوامی مکالمے کے لئے کھلا تھا۔ پیولین نے مستحکم مالیاتی ذرائع فراہم کرنے کے مقصد کے لیے قائم مختلف CDF پروگراموں کے بارے میں ناظرین کو آگاہ بھی کیا۔

FII فورم میں اپنی پوری موجودگی کے دوران، CDF نے اقتصادی ترقی میں اپنے کردار کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے، نجی اور غیر منافع بخش اداروں کو ثقافتی ماحولی نظام میں مستحکم ترقی پیدا کرنے کی ترغیب دینے کے علاوہ ثقافتی شعبے کی ترقی کرنے کے وسیع امکان کو اجاگر کر کے اس شعبے میں سرمایہ کاری راغب کرنے اور مالیاتی اداروں کو اس میں سرمایہ کاری کرنے کی حوصلہ افزائی کرنے کی بھرپور کوشش کی۔

یہ کاوشیں FII کے ادارے کے مقاصد کے ساتھ ہم آہنگ ہیں جو کہ عالمی کھلاڑیوں کا ایک مؤثر نیٹ ورک بنانے کے علاوہ ابھرتے ہوئے شعبوں پر روشنی ڈالتا ہے جن سے آنے والی دہائیوں میں بین الاقوامی سرمایہ اور عالمی معیشت کے مستقبل کو تشکیل دینے کی توقع ہے۔

تصویر – https://mma.prnewswire.com/media/1932762/CDF_Mohammed_Bindayel.jpg
Photo – https://mma.prnewswire.com/media/1932763/Cultural_Development_Fund.jpg

Share: