Search
Close this search box.

‫2021 ایس سی او انٹرنیشنل راؤنڈ ٹیبل کا جیانگسو کے لیان ینگانگ میں انعقاد

لیان ینگانگ، چین، 19 جون، 2021 / شنہوا۔ ایشیا نیٹ /– 18 جون، 2021ء کی سہ پہر کو شنگھائی کوآپریشن آرگنائزیشن (ایس سی او) بین الاقوامی راؤنڈ ٹیبل کا کامیابی کے ساتھ جیانگسو صوبے کے شہر لیان ینگانگ میں انعقاد ہوا۔ اس کانفرنس کا انعقاد ایس سی او کے سیکریٹریٹ اور لیان ینگانگ میونسپل عوامی حکومت نے کیا تھا، جس کا مرکزی خیال “معیشت اور تجارت میں بین الاقوامی تعاون میں  اضافہ، اور ایس سی او کے ممبر ممالک میں تجارتی برآمدات اور درآمدات میں سہولت کاری  کا فروغ” تھا۔
ایس سی او سیکریٹریٹ اور ایس سی او کے ممبر ممالک ، مبصر ممالک، اور ڈائلاگ کے شراکت دار ممالک کے متعلقہ عہدیداروں نے “آن لائن + آف لائن” کی صورت میں اجلاس میں حصہ لیا۔  یہ اجلاس لیان ینگانگ شہر کے میئر فینگ وی کی زیر صدارت ہوا۔ ایس سی او  سکریٹریٹ کے سکریٹری جنرل ولادیمر نوروف ، جیانگسو صوبے کے نائب گورنر ھوئی جیانلن، اور سی پی سی لیان ینگانگ میونسپل کمیٹی کے سکریٹری ژیانگ ژیونگ نے خطاب کیا۔

نیو یوریشین کانٹی نینٹل برج اکنامک کوریڈور میں بیلٹ اینڈ روڈ انٹرسیکشن کے لئے ایک مضبوط لاحقے اور اہم مقام رکھنے والے  شہر کی حیثیت سے، لیان ینگانگ  نے دونوں اطراف کھلنے والی کھڑکی اور تبادلوں کے سمندری مقام والے اہم مرکز کا کردار سنبھال لیا ہے۔ حالیہ برسوں میں ، ایس سی او کے ممالک کی بھرپور معاشی ترقی اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو پر بھرپورعمل درآمد کے ساتھ ، لیان ینگانگ ایس سی او کے بیرون ملک اڈے اور چین-قازقستان لاجسٹکس آپریشن بیس کی تعمیر کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ تعاون کے ثمرات اور نمائش کے اثرات بڑے پیمانے پر کاروبار کے حصول کا باعث بنے ہیں۔

ایس سی او  کی پہلی گول میز کے تعاون کے نتائج کی بنیاد پر ایس سی او  کے اصل مقصد ، طویل مدتی ترقیات کو بین الاقوامی صنعتی تعاون اور خصوصی مصنوعات کی تجارت کے داخلی مقام کے طور پر استعمال کرتے ہوئے، اس سال کے اجلاس کا مقصد نئے رجحانات اور نئے آئیڈیاز، نئی جوابی تدابیر کی تلاش، اور بین الاقوامی لاجسٹکس تعاون کے تعلقات میں باہمی احترام، باہمی تعاون، اور سب کے لئے یکساں تعاون کی تعمیرہے۔

شرکاء نے کوویڈ-19 سے لڑنے اور اس کے منفی اثرات کا مقابلہ کرنے میں ایس سی او کے رکن ممالک میں لیان ینگانگ کی اہم شراکت کو تسلیم کیا ، اور لیان ینگانگ بندرگاہ کی زبردست ترقیاتی استعدادکا مشاہدہ کیا، اور یہ سمجھ لیا کہ شہری رسد اور صنعتی گروہوں کو زیادہ فعال طور پر استعمال کیا جانا چاہئے۔  اس کا مقصد  ایس سی او فری ٹریڈ زون میں کثیرالجہتی تعاون اور تبادلے کو مستحکم کرنا ، اور قومی حکمت عملی اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے فریم ورک کے تحت بین الاقوامی سامان کی نقل و حمل ، ٹرانسشپمنٹ اور پروسیسنگ میں تعاون کو فروغ دینا ہے۔

مزید تفصیلات کے لئے ، براہ کرم  ملاحظہ کیجئے  http://www.scoilp.gov.cn/Default.aspx?mpid=10

ماخذ: لیان ینگانگ میونسپل عوامی حکومت

Share: