Search
Close this search box.

‫گوانگ ژی کے شہر نانِنگ میں پانچویں بیلٹ اینڈ روڈ نوعمر(ٹین ایجر) میکر کیمپ اور ٹیچر ورکشاپ کا آغاز ہوگیا

نانِنگ، چین، 13 نومبر 2021 /ژن ہوا-ایشیانیٹ/– 9 نومبر کو نانِنگ میں پانچویں بیلٹ اینڈ روڈ نوعمر(ٹین ایجر) میکر کیمپ اینڈ ٹیچر ورکشاپ کا آغاز ہوگیا ہے۔ اس تقریب کی مشترکہ سرپرستی چائنا ایسوسی ایشن برائے سائنس اور ٹیکنالوجی، عوامی جمہوریہ چین کی وزارتِ سائنس اور ٹیکنالوجی ، چونگ چِنگ میونسپل پیپلز گورنمنٹ اور گوانگ ژی ژوانگ خود مختار خطے نے کی جس کا انعقاد گوانگ ژی ژوانگ خود مختار خطے سائنس اور ٹیکنالوجی ایسوسی ایشن نے کیا تھا اور اس پر گوانگ ژی سائنس اور ٹیکنالوجی میوزیم نے عمل درآمد کیا تھا۔

پانچویں بیلٹ اینڈ روڈ نوعمر(ٹین ایجر) میکر کیمپ اور ٹیچر ورکشاپ کی افتتاحی تقریب

تقریب رواں سال ستمبر میں شروع ہوئی اور نومبر کے آخر تک جاری رہے گی جس میں آن لائن اور آف لائن سرگرمیوں کا امتزاج شامل ہے۔ آن لائن پلیٹ فارم نے “بیلٹ اینڈ روڈ نوعمر (ٹین ایجرز) ایک ہی کلاس میں” متعارف کرایا جس میں 10 سائنس اور ٹیکنالوجی کلاس رومز اور 9 ممالک کے ماہرین کو یکجا کیا گیا ہے۔ سائنسی مقبولیت کے ماہر پروفیسر ڈیوڈ نے آن لائن سائنس شو کیا اور بیلٹ اینڈ روڈ کے ساتھ ممالک میں سائنس کی تعلیم کے بارے میں ایک جدید نقطہ نظر کا آغاز کیا، جسے مختلف ممالک کے ماہرین تعلیم نے بے حد پسند کیا ہے۔ اس تقریب میں آن لائن سرگرمی “سائنسدانوں کے ساتھ مکالمہ” بھی پیش کی گئی اور ایک سو سے زائد سائنس اور ٹیکنالوجی کورسز اور سائنس کو مقبول بنانے کے مواد جیسے “خلائی ساز”، “کم کاربن اور توانائی کی بچت”، “سائنس کی تصاویر” فراہم کی گئیں۔ گوانگ ژی یونیورسٹی اور نانِنگ نمبر 3 مڈل اسکول نے ویڈیوز اور وی آر کے ذریعے گوانگ ژی کی کڑھائی والی گیند، ژوانگ ڈانس، گیوئلن لینڈ اسکیپ اور دیگر خوبصورت مقامات کی نمائش کے لئے براہِ راست آن لائن شو کیاگیا۔ اس تقریب میں 53 ممالک، خطوں اور بین الاقوامی تنظیموں کے کل دس لاکھ اساتذہ اور طلبا نے شرکت کی۔

سائنسی مقبولیت کی سرگرمی

حالیہ برسوں میں گوانگ ژی نے اے ایس ای اے این ممالک، ہانگ کانگ، میکاؤ اور تائیوان کے نوجوانوں میں سائنس کی مقبولیت کے تبادلے میں اضافہ کیا ہے، اور تیسری بیلٹ اینڈ روڈ نوعمر(ٹین ایجر) میکر کیمپ اور ٹیچر ورکشاپ، گوانگ ژی نوعمر روبوٹ مقابلہ اور اے ایس ای اے این اور گوانگ ڈونگ ہانگ کانگ- مکاؤ نوعمر روبوٹک دعوتی مقابلہ، گوانگ ژی نوعمر سائنس فیسٹیول اور اے ایس ای اے این نوعمر سائنس اور ٹیکنالوجی تبادلہ کا کامیابی سے انعقاد کیا ہے۔ اس طرح کی کوششوں سے صوبے نے نوجوانوں میں سائنس اور ٹیکنالوجی، تعلیم اور ثقافت کے لئے ایک بین الاقوامی تبادلہ پلیٹ فارم بنایا ہے۔ نومبر 2020 میں گوانگ ژی سائنس اور ٹیکنالوجی میوزیم میں چین اے ایس ای اے این انٹرنیشنل سائنس پاپولرائزیشن اینڈ ایکسچینج سینٹر(بین الاقوامی سائنسی مقبولیت اور تبادلہ مرکز) کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ ایکسچینج سینٹر کے کام کو بھرپور انداز سے سرانجام دیتے ہوئے گوانگ ژی ژوانگ خود مختار خطہ سائنس اور ٹیکنالوجی ایسوسی ایشن اور گوانگ ژی سائنس اور ٹیکنالوجی میوزیم ایک اعلیٰ ترین بین الاقوامی سائنس اور ٹیکنالوجی تبادلہ پلیٹ فارم کی تعمیر جاری رکھے ہوئے ہیں جو گوانگ ژی میں قائم ہے، جو اے ایس ای اے این ممالک کی طرف مائل ہے، اور بیلٹ اینڈ روڈ کے ساتھ موجود ممالک کا احاطہ کرتا ہے تاکہ سائنسی مقبولیت پر عالمی تبادلے میں زیادہ سے زیادہ تعاون کیا جاسکے۔

ماخذ: گوانگ ژی سائنس اور ٹیکنالوجی میوزیم

تصویر منسلک کرنے کے لنکس:

لنک: http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=407337

لنک: http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=407349

 

 

Share: