Search
Close this search box.

‫ٹیکنو (TECNO) نے زبردست توقعات کے ساتھ نئے سال کےآغاز کے لئے نئی ٹیلی اسکوپک میکرو لینس ٹینالوجی کو لانچ کردیا

اسلام آباد، 11 جنوری، 2022/پی آرنیوزوائر/ — ٹیکنو  (TECNO)، ایک پریمیم اسمارٹ فون برانڈ،  جو اس سے قبل “گلوبل موبائل کیمرہ ٹرینڈز 2022: انوویشن ٹاک” کے عنوان سے ایک ویبینار میں اپنی جدید ترین ٹیکنالوجیز اور کامیابیوں کا خاکہ پیش کر چکا ہے۔ ویبینار کے مقررین نے ٹیکنالوجی کی حالیہ کامیابیوں پر روشنی ڈالی، جن میں سے ایک طاقتور ٹیلی اسکوپک میکرو لینس ہے جو جدید ترین TECNO تصوراتی فون میں موجود ہے۔

TECNO ٹیلی اسکوپک میکرو لینس کے ساتھ میکرو ورلڈ میں غوطہ لگائیں

TECNO جدت کے ذریعے موبائل کیمروں کی طاقت کو تقویت دینے میں کوشاں ہے اور صارفین کو پیشہ ورانہ کیمرے کے لینس سے قابل موازنہ ٹیکنالوجی اپ گریڈ فراہم رہا ہے۔ ٹیلی اسکوپک میکرو لینس میں صنعت کا پہلا 5x ٹیلی اسکوپک میکرو لینس ہے جو صارفین کے لیے قریبی فاصلے سے زوم ان شاٹس لینے کے لیے آسان ہے، جو 20 سینٹی میٹر فاصلے سے  تصویریں لینے والے مرکزی کیمرے کے معیار کے برابر ہے۔ TECNO ٹیلی اسکوپک میکرو لینس اوسط انڈسٹری موبائل کیمرہ زوم فاصلے کے مقابلے میں 2.5 گنا اپ گریڈ ہے۔ یہ صلاحیت ایک لازمی عنصر ہے جو صارفین کو ماحول کے فطری بہاؤ اور حرکیات میں مخل ہوئے بغیر خوبصورت صاف تصویریں کھینچنے کے قابل بناتا ہے۔

TECNO ٹیلی اسکوپک میکرو لینس صارفین کو میکرو کی شاندار دنیا کو تلاش کرنے کے لیے بڑے عدسی دائرے اور تسلسل سے ناقابل زیاں زوم کا فائدہ اٹھا تے ہوئے، “میکرو ورلڈ میں غوطہ لگانے” کا موقع فراہم کرے گا۔ ٹیلی اسکوپک میکرو لینس کے ساتھ، صارف برف کے تودے پر کرسٹلز، بلی کے پنجوں کے اطراف انفرادی سمور، اور روزمرہ کی زندگی کی تفصیلات جیسے بیئر کے بلبلے اور لیٹ (ایسپریسو کافی)  آرٹ کو عکس بند کر سکتے ہیں۔  جس کا نتیجہ پروفائل اور ٹیلی فوٹوگراف اور اس کی کثیر مقصدی فعالیت کے لیے بہتر معیار کے فوائد کا حصول ہے۔

یہ ان لوگوں کے لیے ایک اپ گریڈ ہے جو اس پروفیشنل ایج کی تلاش میں ہیں۔ مزید یہ کہ دوربین لینس کا کمپیکٹ ڈیزائن موبائل فون کو ایک خوبصورت ظاہری شکل اور پیشہ ورانہ تصاویر کے معیار دونوں پر نازاں ہونے کا موقع دیتا ہے۔ یہ، موبائل امیجنگ کی سہولت اور سائز کے ساتھ پیشہ ورانہ درجے کی صلاحیتوں سے ملاپ،  دونوں دنیاؤں کے بہترین کو یکجا کرتا ہے۔ اس کے علاوہ، موٹرائزڈ اسٹریچ ایبل لینز کے ساتھ کمپریسڈ بیک فوکل لینتھ ڈیزائن فون کی موٹائی کو نمایاں طور پر کم کرے گا، سادہ ظاہری شکل اور اعلی کارکردگی کے لیے صارفین کی خواہشات کو یکجا کرے گا۔

نئی ٹیلیسکوپک میکرو لینس ٹیکنالوجی کے ساتھ TECNO کا تصوراتی فون لانچ موبائل کیمرے کے مستقبل کے لیے ایک نئے وژن کا آغاز ہے۔ کیمرے کی اخترعیت میں  ‘ٹیکنو فیوچر لینس’ کا مقصد صارفین کو بصری کہانی بیان کرکے  اپنی انفرادیت کے اظہار کا موقع فراہم کرنا ہے، موبائل کیمرہ کی اختراعیت کے ذریعے اپنی دنیا کو متنوع خوبصورتی سے بھرنا ہے۔

https://mma.prnewswire.com/media/1723948/image_1.jpg

Share: