Search
Close this search box.

‫”سلک روڈ اِن سمفنی گانسو اِن ہارمنی” سیاحت کے راستوں کے مجموعے کا اعلان

لانزہو ، چین ، 2 جولائی ، 2021 / ژنہوا۔ ایشیاء نیٹ / – گانسو کے صوبائی محکمہ ثقافت و سیاحت کے زیر اہتمام “سلک روڈ اِن سمفنی گانسو اِن ہارمنی” سیاحت کے راستوں کا مجموعہ 3 جولائی سے 31 جولائی 2021 ء تک منعقد ہوگا۔ برائےمہربانی کام کی تفصیل 500 الفاظ   پر مشتمل  ڈیزائن  کے ذریعے  ای میل  [email protected]   پر جمع کروائیں۔

I: مدت

آغاز کی تاریخ: 03 جولائی 2021

آخری تاریخ: 31 جولائی 2021

II:  مطلوبہ تقاضے

  1. خصوصیات: رُوٹ ڈیزائن موجودہ دور کے تقاضوں کو پورا کرتاہو، گانسو کے سیاحتی وسائل کی ثقافتی گہرائی اور مختلف نوعیت کو اجاگر اور گانسو کی انوکھی دلکشی کو ظاہر کرتا ہو۔
  2. تکمیل : رُوٹ ڈیزائن پروپوزل میں داخل ہونے  اور باہر نکلنے کے  طریقے ، گھریلو نقل و حمل اور کلیدی علاقوں کو شامل ہونا چاہئے۔
  3. مشاہدے کا احساس: رُوٹ کے ڈیزائنوں میں غیر ملکی سیاحوں کو گانسو کے لوگوں کے مقامی رسوم و رواج اور طرز زندگی کا مشاہدہ کرنے کے قابل ہونا چاہئے۔
  4. بین الاقوامیت: بین الاقوامی سیاحتی مصنوعات جو عالمی ثقافتی ورثہ ، عالمی تہذیبوں کے سنگم اور سلک روڈ کی سنہری بیلٹ کی خصوصیات کے پیش نظر گانسو کی اپنی خصوصیات اور ثقافت کو اجاگر کرتی ہوں۔
  5. جدت طرازی : عمل کے دائرہ کار کو بڑھانے اور ایونٹ میں شرکت کو بہتر بنانے کے لئے، رُوٹ ڈیزائن پروپوزل کی زبانوں پرکوئی پابندی نہیں ہے۔ مختصر ویڈیوز،  H5 یا رُوٹ پروڈکٹس کو دیگر جدید شکلوں میں پیش کرنے کی ترغیب دی جاتی ہے، تاکہ تشہیر اور فروغ میں آسانی ہو۔

    “سلک روڈ اِن سمفنی گانسو اِن ہارمنی” سیاحت کے راستوں کا مجموعہ

III: شرکت کرنے والوں کے لئے ہدایات 

  1. ہر شرکت کرنے والا کام کے آزادانہ اور مکمل حق اشاعت کے ساتھ اپنے پیش کردہ کام کا مصنف ہونا چاہئے۔ آنے والوں کو یقینی بنانا ہوگا کہ ان کے کام کسی بھی تیسرے فریق کے جائز حقوق، بشمول کاپی رائٹ، تصویری حق، حق ساکھ ، حق  رازداری ، ٹریڈ مارک رائٹ، تجارتی نام کا حق، یا کسی دوسرے قانونی حق اور مفادات کی خلاف ورزی نہ کرتے ہوں۔ ان تقاضوں  کی خلاف ورزی کرنے والے کسی بھی فرد کو نااہل قرار دیا جائے گا اور اسے اس وجہ سے پیش آنے والی ہر قسم کی قانونی ذمہ داری برداشت کرنا ہوگی۔
  2. پیش کردہ کام ایونٹ کے دوران واپس نہیں کیے جائیں گے۔ شرکت کرنے والے رضامند ہوں گے کہ کفیل کو منتخب شدہ کاموں (جن میں البمز کی اشاعت ، ویڈیو کی تیاری ، نمائش ، کتاب کی اشاعت ، آن لائن ڈسپلے ، میڈیا ریلیز، اور اسی طرح دیگر) کے استعمال کا حق ہے، اور کسی اضافی معاوضے کی ادائیگی نہیں کی جائے گی۔ مصنف حق اشاعت اور حق تصنیف محفوظ رکھتا ہے۔ کفیل مصنف کے نام اور دیگر ضروری معلومات کا حوالہ دے سکتا ہے اور جہاں ضروری سمجھے کاموں میں ترمیم اور درستگی کرسکتا ہے۔ حق  تصنیف ، حق اشاعت ، حق تصویر اور جیتنے والے کاموں کے حق ساکھ سے پیدا ہونے والے کسی بھی تنازعے کا سامنا جیتنے والے اپنے طور پر کریں گے۔
  3. تمام شرکت کرنے والے افراد کی جانب سے یہ سمجھا جائے گا کہ انہوں نے رُوٹ ڈیزائن پروپوزل کی تلاش کے اس عمل کے تمام اصول و ضوابط کو تسلیم کیا ہے، اور کفیل اس معاملے کی حتمی تشریح کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

IV: قواعد و ضوابط

  1. ہر شریک رُوٹ کے دو(2) ڈیزائن تک پیش کرسکتا ہے۔
  2. رُوٹ ڈیزائن پروپوزل کی زبانوں پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ مختصر ویڈیو ، H5 یا دیگر جدید شکلوں میں رُوٹ پراڈکٹس کی پیش کش کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔ کاموں کو پی پی ٹی الیکٹرانک دستاویز کی شکل میں پیش کرنا ہوگا، جس میں واضح تصاویر (ایک تصویر جو 1 ملی میٹر سے کم نہ ہو) اور ایک مکمل سرورق ، فہرست اندراج  کا صفحہ اور صفحات نمبر موجود ہوں۔

مطلوبہ ویڈیو فارمیٹ: MP4

ویڈیو تناسب:9:16

ویڈیو کا دورانیہ : 60سیکنڈ سے 120 سیکنڈ

ویڈیو کا سائز:  200 MB سے زیادہ نہیں

تصویری فارمیٹ : 9:16

ایک رُوٹ ڈیزائن کے لئے 30 سے زیادہ تصاویر نہ ہوں
.3 شرکت کرنے والے/افراد   کو اپنے کام ای میل کے ذریعے جمع کروانا  ہوں گے۔ پیش کردہ کاموں کے ساتھ 500 الفاظ سے زیادہ کی ڈیزائن تفصیل ہونا چاہئے، جس میں رُوٹ ، آنے  کا طریقہ ، گھریلو نقل و حمل ، کلیدی علاقوں ، ڈیزائن کا خیال ، اور ڈیزائن کی تشکیل، رابطہ کی شخصیت اور فون نمبر اور دیگر متعلقہ معلومات کی تفصیلی وضاحت شامل ہو۔

.4مصنف کا نام ، قلمی نام ، نام یا لوگو کو پیش کردہ کاموں کے متن اور تصاویر میں قطعاً ظاہر نہیں کیا جانا چاہئے۔ اس میں  واٹرمارکس ، بارڈرز ، منقش  الفاظ ، پوسٹ اسکرپٹ اور اس طرح کی کوئی چیز شامل نہیں ہونی چاہئے۔ جو اندراجات ان تقاضوں کو پورا نہیں کرتے ہوں گے  انہیں نااہل قرار دیا جائے گا۔

,V کام جمع کرنے کا طریقہ 

براہ کرم اپنے کام کو تقریبا 500 الفاظ کی ڈیزائن تفصیل کے ساتھ ای میل کے ذریعے جمع کرائیں۔ ای میل: [email protected] ۔ اس تقریب کی تازہ ترین پیشرفت سے آگہی کے لئے، اس پروگرام کی آن لائن اشاعت کے پلیٹ فارم پر لاگ آن ہونے پر آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں: http://xhtxs.cn/grM ۔

VI: اشاعت

گلوبل فیڈریشن آف نیوز ایجنسیز کی جانب سے رُوٹ ڈیزائن پروپوزل  کے لئے درخواست   طلب کرنے کا نوٹس آن لائن شائع کیا گیا ہے۔ اس تقریب کا آن لائن پبلشنگ پلیٹ فارم یہ ہے: http://xhtxs.cn/grM

VII: انتخاب اور اعزاز ات

مقرر کردہ  مکمل اسکور 100 پوائنٹس ہوگا، جس میں ماہر جائزے کا حصہ 70 فیصد ہوگا اور آن لائن سلیکشن کا حصہ 30 فیصد ہو گا۔ تمام پیش کردہ کاموں میں سے دس(10) معیاری رُوٹ ڈیزائن منتخب کیے جائیں گے، جن میں ایک اوّل انعام، دو دوم انعامات اور تین سوم انعامات شامل ہوں گے۔  اوّل ، دوم اور سوم  انعام جیتنے والی رُوٹ پروڈکٹس کو سرٹیفکیٹ اور بونس دیئے جائیں گے۔

گانسو چین کے شمال مغرب میں واقع ہے۔ چینی تہذیب کے قدیم مقام کے طور پر ، گانسو کی ثقافت شاہراہ ریشم ، عظیم دیوار اور دریائے زرد کے گرد گھومتی ہے۔ گانسو میں عالمی ثقافتی ورثہ کے سات مقامات ہیں: ڈونہوانگ میں موگائو گروٹو دنیا میں موجود سب سے بڑا بدھا کا خزانہ ہے؛ جیاگوآن مغربی سرے پر مِنگ خاندان  کی عظیم دیوار کا نقطہ آغاز ہے ، جسے جنت کا پہلا اور سب سے بڑا راستہ کہا جاتا ہے؛ تیانشوئی میں واقع ، میجیشان گروٹوز ، جو چین کے چار مشہور ترین گروٹو سائٹس میں سے ایک ہے، اس کا نام گندم کے ڈھیر کی شکل والے پہاڑ سے لیا گیا ہے؛ اور  تانبے کا اڑتا ہوا گھوڑا ، جو چین کا سیاحت کا لوگو ہے ، صوبہ گانسو کے ووئی میں دریافت کیا گیا۔

ذریعہ: گانسو صوبائی محکمہ ثقافت اور سیاحت

منسلک تصویری لنکس: لنک:  http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=395008

 

 

Share: