Search
Close this search box.

‫تخلیقی کاموں کے لئے2021 آئی وائی ایف ایس ڈی کی عالمی کال: انٹریز “میرا خوبصورت آبائی شہر” تھیم پر مبنی ہونگی

نان جینگ، چین، یکم دسمبر 2021 /ژن ہوا-ایشیانیٹ/– نان جینگ میں 2021 کے آئی وائی ایف خصوصی مکالمے میں “میرا خوبصورت آبائی شہر” کے نام سے انٹریز کی کال شروع کی جا رہی ہے۔ شاہراہ ریشم پر نوجوانوں کے لئے اپنے آبائی شہر کی دلکشی کو عالمی سامعین کے سامنے پیش کرنے کے ایک بہترین موقع کے طور پر یہ ان کے لئے اختراع اور تخلیقی صلاحیتوں میں نوجوانوں کی قیادت پر اپنے خیالات، کہانیاں اور اقدامات بانٹنے کا ایک مثالی پلیٹ فارم ہے۔ نان جینگ لٹریچر سینٹر کے مطابق آئی وائی ایف ایس ڈی ایک قیمتی موقع بھی ہے جس میں نوجوانوں کے مزید اقدامات اور قیادت کو سب کے لئے پائیدار، جامع اور لچکدار مستقبل شیئر کرنے کے لئے ترغیب دی جا سکتی ہے۔

تمام شرکاء سے مؤدبانہ درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اپنے آبائی علاقوں، شہروں یا خطوں جیسے ثقافتی ورثے، منفرد نشانات، مقامی رسم و رواج، پکوان کی روایات یا خصوصیات والے دستکاریوں کے لئے بات کرتے ہوئے اصل تحریر، آرٹ تخلیق یا ویڈیو کے کام  کا ایک نمونہ تخلیق کریں، جس میں کسی بھی صنف کا تحریری نمونے کے ساتھ انگریزی میں 150 سے زیادہ الفاظ نہ ہوں (یا چینی زبان میں 200 الفاظ ہوں)۔ یہ شاہرہ ریشم کے ساتھ والے ممالک یا علاقوں سے 18 سے 45 سال کی عمر کی تمام نوجوان آبادی کے لئے کھلا ہے۔

پینل کے انتخاب کی بنیاد پر دس فاتحین کو شاندار تخلیق، تین کو تیسرے انعام، دو کو دوسرے انعام اور ایک کو پہلے انعام کے لئے سرٹیفکیٹ دیئے جائیں گے اور اہلیت کی گذارشات جمع کرانے والے تمام شرکاء کو سرٹیفکیٹ آف ریکوگنیشن( شناختی سرٹیفیکیٹ) ملیں گے۔ گذارشات جمع کرانے کا مطلب یہ ہے کہ منتظمین کو عوام کو تخلیقی نمونوں استعمال کرنے، شائع کرنے، دوبارہ پیش کرنے، تقسیم کرنے، بات چیت کرنے یا عوام کو دستیاب کرانے کے عمومی حقوق دیئے جاتے ہیں اور اس کے ذریعے داخل ہونے والے اس بات پر رضامندی ظاہر کرتے ہیں کہ یہ کام غیر منافع بخش تعلیمی یا عوامی معلومات کے استعمال کے لئے استعمال کیا جائے گا۔

اس کے بدلے میں، پہلے انعام یافتہ کو 3000 یوآن جبکہ ہر دوسرے انعام یافتہ کو 2000 یوآن، ہر تیسرے انعام یافتہ کو 1200 یوآن اور ہر شاندار تخلیق کرنے والے کو 600 یوآن کا معاوضہ دیا جائے گا۔ براہ کرم یہ بات نوٹ کریں کہ تمام انعامات ٹیکس سمیت ہیں۔ نتائج کا اعلان آن لائن شیئرنگ سیشن پر کیا جائے گا جو 17 دسمبر 2021 کو منعقد ہوگا۔

براہ کرم درج ذیل ای میلز میں اندراجات جمع کرائیں

[email protected]لکھنےکےلئے:

[email protected]آرٹ پیس کےلئے:

[email protected]ویڈیو کےلئے:

انٹریز 12 دسمبر 2021 کو بند کردی جائیں گی۔ برائے مہربانی مزید  معلومات کےلئے وانگ تاؤتاؤ کو کال کریں،

فون نمبر:   18801586865 86+

Share: