Search
Close this search box.

‫بیگو ایوارڈز گالا 2022 غیر معمولی براڈ کاسٹرز کا جشن منانے اور ورچوئل فیوچر کی جھلک دکھانے کے لئے تیار

سنگاپور، 21 جنوری 2022 /پی آر نیوز وائر/ — بیگو ٹیکنالوجی، دنیا بھر سے اپنے غیر معمولی براڈ کاسٹرز کا جشن منانے کے لئے دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی ٹیکنالوجی کمپنیوں میں سے ایک اپنے تیسرے سالانہ بیگو ایوارڈز گالا کی میزبانی کرے گی۔ یہ گالا جمعہ – 14 جنوری 2022 کو رات 8 بجے (جی ایم ٹی 8+) بیگو لائیو کے میوزک لائیو ہاؤس چینل (بیگو آئی ڈیmusic : ) پر ہوگا۔

بیگو ایوارڈز گالا 2022 کے ایڈیشن کا موضوع “بہتر لائیو، بہتر مستقبل ” ہے جو کہ کمپنی کے لائیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم پر لاکھوں لوگوں کو لامحدود عقاوم تلاش کرنے کے لیے بااختیار بنانے کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔ ہر سال، بیگو اپنے سالانہ گالا میں اپنی ہال آف فیم کو اپ ڈیٹ کرتا ہے۔وہ ان براڈ کاسٹرز کو اعزاز دیتے ہیں جنہوں نے اپنے لائیو اسٹریمنگ سامعین کو تخلیقی صلاحیتوں کے ساتھ ساتھ ان لوگوں کو بھی مسحور کیا ہے جنہوں نے گذشتہ سال میں لائیو اسٹریمنگ کا بہترین استعمال کرکے کمیونٹی کو تبدیل کیا ہے۔

صنعت میں ایک رہنما کی حیثیت سے بیگو مستقبل میں پیش نظر ٹیکنالوجیز جیسے کمپیوٹر ویژن، وی آر، اے آر اور دیگر میں مسلسل سرمایہ کاری کرتا ہے۔ اس تقریب میں ڈائینو – بیگو لائیو میسکوٹ بھی پیش کیا جائے گا جو تھری ڈی میں ایک رات کے اس خصوصی مظاہرے کی میزبانی کے لئے ورچوئل طور پر پیش کرے گا جبکہ سامعین کو میٹاورس میں ایک نادر جھلک دکھائے گا۔

بیگو ٹیکنالوجی کے نائب صدر مائیک اونگ نے کہا کہ ہم صارفین کو بااختیار بنانے اور تخلیقی ماحول کو فروغ دینے کے لئے مسلسل اپنی اسٹریمنگ ٹیکنالوجی رتہب کر رہے ہیں جہاں افراد اپنی ٹیلنٹ، تخلیقی صلاحیتوں اور استعداد کو مکمل طور پر ظاہر کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تکنیکی اختراع کی بدولت ہمارا لائیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم بیگو لائیو براڈ کاسٹرز کو اپنے ناظرین کے لیے مواد کی قدر اور مواد کی اہمیت ،دونوں تخلیق کرنے کے قابل بناتا ہے۔ یہ وہ افراد ہیں جنہوں نے اپنی اپنی کمیونٹیز میں مثبت اثرات مرتب کیے ہیں جن کو ہم شناخت کرنا، انعام دینا اور جشن منانا چاہتے ہیں۔ ”

ایوارڈز گالا تقریب کے دوران بیگو 2021 کے اعلیٰ براڈ کاسٹرز اور فیملیز کو ہر خطے اور دنیا بھر میں مقبولیت کے ذریعے اعزاز سے نوازا جائے گا۔اس سال پاکستان سے خلیسی، بیگو آئی ڈی: akstainment اور ٹیم خليسی کو”ٹاپ ریجنل براڈ کاسٹر”  اور “ٹاپ ریجنل فیملی” کے انعامات سے نوازا جائے گا۔جاپان سے ایمی اور ایواپویو اور ویتنام سے وانروبی نے ٹاپ گلوبل براڈ کاسٹرز کی 2021  کی درجہ بندی میں سرفہرست مقام حاصل کیا ہے۔ مزید برآں جاپانی فیمیلی بگ ون کو بیگو لائیو پر ٹاپ گلوبل فیملی کے طور پر اعزاز سے نوازا جائے گا۔

ہر فاتح کو ان کی کامیابی کے لئے ٹرافی کے ساتھ ساتھ ان ایپ انعامات بھی ملیں گے۔انہیں دنیا بھر میں نمایاں مقامات پر بھی پیش کیا جائے گا مثلا نیویارک، امریکہ کے ٹائمز اسکوائر اور متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں برج خلیفہ کے مشہور بل بورڈز۔

متنوع ثقافتی اور لسانی پس منظر سے تعلق رکھنے والے تقریبا 100 براڈ کاسٹرز آن لائن پرفارمنس کے ذریعے گالا میں شرکت کریں گے جن میں شامل ہیں: فضائی یوگا، ثقافتی موسیقی، اوپیرا، ٹرون ڈانس، کے-پاپ ڈانس، کوسپلے شو اور بہت کچھ۔ اس کے علاوہ، ورچوئل لائیو تھری ڈی اوتار جسے حال ہی میں بیگو لائیو نے متعارف کرایا تھا، تھائی لینڈ سے تعلق رکھنے والے ایک انتہائی باصلاحیت اور معروف گلوکار نغمہ نگار “دی ٹوائز” کے ساتھ ایک ورچوئل کنسرٹ پیش کرتے ہوئے اسٹیج پر بھی قدم رکھے گا، جو سامعین کو مکمل طور پر مربوط تجربہ پیش کرے گا۔

انتہائی دلکش ورچوئل تقریب کے دوران اپنے پسندیدہ براڈ کاسٹرز، فیملیز اور گلوری ریجن کو ووٹ دینے والے سامعین کو لکی قرعہ اندازی میں شرکت کے لئے ٹکٹ پیش کیے جائیں گے۔فاتحین کو ایپل آئی فون 13، سپر سائز ڈائینو تکیے اور مختلف قسم کے ورچوئل تحائف جیتنے کا موقع ملے گا جو خصوصی طور پر گالا کے لئے ڈیزائن کیے گئے ہیں۔

یہ دیکھنے کے لئے کہ بیگو اپنے آنے والے سالانہ گالا میں ورچوئل دنیا کو کس طرح جان ڈالتا ہے، بیگو لائیو ایپ کے ذریعے ٹیون کریں: https://bigo.onelink.me/1168916328/GALA2022Music۔

Share: