Search
Close this search box.

‫یونی پلاٹ (UNIPLAT) کی جانب سے بذریعہ یونیٹی پلیٹ فارم اے جی اور ACIC-KL اسٹارٹس اپ فاؤنڈیشن دنیا بھر کے محققین اور کاروباری افراد کو مزید مواقع فراہم کرنے کے لیے حکمت عملی پر مبنی اتحاد کا اعلان

یوکوہاما، جاپان، اپریل 11، 2022/کوئڈو جے بی این-ایشیانیٹ/ —

– ایک دوسرے کی انفرادیت کو بروئے کار لاتے ہوئے باہمی ترقی کے لیے حکمت عملی پر ایک مبنی اتحاد

ذرائع –

یونی پلاٹ (UNIPLAT)، ایس ڈی جیز کو فروغ دینے والے محققین اور کاروباری افراد کے لیے دنیا کے اوّلین (*) آن لائن پلیٹ فارم، نے اٹل کمیونٹی انّوویشن سینٹر-کے ایل اسٹارٹس اپ فاؤنڈیشن (Atal Community Innovation Center-KL Startups Foundation ) (جسے ACIC-KL اسٹارٹ اپ فاؤنڈیشن بھی کہا جاتا ہے) کے ساتھ ایک حکمت عملی پر مبنی اتحاد کا اعلان کیا ہے (جسے AIM، NITI Aayog اور گورنمنٹ آف انڈیا کا تعاون حاصل ہے)، جو ایک سٹارٹ اپ فنڈنگ ​​کمپنی ہے جو اختراع کے لیے مطلوبہ بنیادی ڈھانچہ فراہم کرتی ہے۔https://kyodonewsprwire.jp/prwfile/release/M106816/202203289193/_prw_PI1fl_A6rhEjdW.jpg

(*) گوگل سرچ کے نتائج کی بنیاد پر

یونی پلاٹ کا لوگو:
https://kyodonewsprwire.jp/prwfile/release/M106816/202203289193/_prw_PI1fl_A6rhEjdW.jpg

ACIC-KL کا لوگو:
https://kyodonewsprwire.jp/prwfile/release/M106816/202203289193/_prw_PI2fl_0PGF24dd.jpg

یونی پلاٹ کے 86 ممالک کے صارف ڈیٹا بیس میں، صارفین کی پانچویں سب سے زیادہ بڑی تعداد ہندوستانیوں کی ہے۔ ہندوستانی مارکیٹ کے ماہرین،  ACIC-KL اسٹارٹس اپ فاؤنڈیشن کے ساتھ مل کر کام کرنے کا یونی پلاٹ کا مقصد عام لوگوں کو مختلف منفرد محققین کے ساتھ براہ راست بات چیت کرنے کا موقع فراہم کرکے فنڈنگ ​​کے مزید مواقع پیدا کرنا ہے۔

نامناسب اور ناکافی سہولتوں کے حامل دانشوروں کی مدد کرنے اور اختراعی کمیونٹیز بنانے کے لیے اسی طرح کے مشن کے ساتھ، UNIPLAT اور ACIC-KL اسٹارٹ اپ فاؤنڈیشن نے کاروباری دائرہ کار کو بڑھانے کے لیے ایک تجارتی اتحاد پر دستخط کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ تعاون UNIPLAT اور ACIC-KL پلیٹ فارمز کے رجسٹرڈ ممبران کو باہمی معلومات اور خدمات فراہم کرے گا۔ ACIC-KL کا خصوصی مواد بھی UNIPLAT پر دستیاب ہوگا۔

مزید برآں، UNIPLAT جاپان اور بیرون ملک ACIC-KL کے رجسٹرڈ ممبران کو کاروباری ترقی اور مالیات کی فراہمی میں مدد کرے گا۔ اسی طرح، ACIC-KL اسٹارٹ اپ فاؤنڈیشن UNIPLAT کو اپنے رجسٹرڈ اراکین کو ہندوستان اور بیرون ملک کاروبار کی ترقی اور مالی امداد کے حصول میں مدد فراہم کرے گی۔https://kyodonewsprwire.jp/prwfile/release/M106816/202203289193/_prw_PI2fl_0PGF24dd.jpg

ACIC-KL اسٹارٹ اپ فاؤنڈیشن کے سی ای او آلوک گوول نے کہا: “ACIC-KL اسٹارٹ اپ فاؤنڈیشن کا خواب علاقائی کمیونٹیز کے سماجی مسائل کے لیے اختراعی حل تیار کرنے کے لیے اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کا ایک متحرک اور پائیدار مرکز بننا ہے۔ ہمارے سفر کے ایک حصے کے طور پر، یونیفائی پلیٹ فارم اے جی کا UNIPLAT کے ساتھ ایک حکمت عملی پر مبنی اتحاد کا قیام بہت خوشی اور مسرت کا حامل  ہے جو نوجوان مفکرین اور ابھرتے ہوئے کاروباری افراد کو دنیا بھر میں مواقعے فراہم کرتا ہے۔

ہمیں پختہ یقین  ہے کہ ACIC-KL  اسٹارٹس اپ فاؤنڈیشن اور UNIPLAT کے درمیان یہ تعاون بہت سی کارپوریٹ اور سرکاری ایجنسیوں کی جانب سے متعدد شکلوں میں وسیع پیمانے پر تعاون کو راغب کرے گا جو سٹارٹ اپس کو مزید ترقی کے قابل بنائے گا۔

یونی پلاٹ کی انتظامی کمپنی، یونیفائی پلیٹ فارم اے جی کے شریک بانی، سی ایف او اور سی او او تکاہیسا کریتا  کا کہنا ہے:

“ہمیں ACIC-KL اسٹارٹ اپ فاؤنڈیشن کے ساتھ پیشرو تعاون پر ناقابل یقین حد تک خوشی ہے کہ ہندوستان جیسے ملک میں جو حالیہ قابل ذکر اقتصادی ترقی کا حامل ہے، نوجوان کاروباری افراد  اور محققین کی مدد کی جا رہی ہے۔  میں مسٹر آلوک گوول اور ACIC-KL اسٹارٹ اپ فاؤنڈیشن کے ہندوستان میں کاروبارافراد اور محققین کے لیے مثالی سپورٹ پلیٹ فارم بنانے کے جذبہ اور لگن سے واقعی متاثر ہوں۔  ہمیں امید ہے کہ انہیں یونی پلاٹ کے ذریعے عالمی سطح پر کامیابی میں مدد ملے گی۔”

جیسا کہ جاپانی اور ہندوستانی حکومتیں مختلف طریقوں سے اپنے تعلقات کو مضبوط بنا رہی ہیں، تو UNIPLAT اور ACIC-KL Startups Foundation کے درمیان تعاون مختلف جغرافیوں اور شعبوں میں پائیدار اور توسیع پذیر ترقی کی جانب ایک قدم ہوگا۔ یہ تعاون خصوصی علمی خواندگی کی نیٹ ورکنگ کو فروغ دے گا، جس کا مقصد ہر شعبے میں علم کی بہترین اور مساوی تقسیم کرنا ہے جو پائیدار ترقی کے اہداف میں مددگار ہوتا ہے۔

یونی پلاٹ (UNIPLAT) کے بارے میں

صفحہ اول: https://www.uniplat.social/

یونی پلاٹ دنیا کا پہلا (*) آن لائن پلیٹ فارم ہے جو پوری دنیا کے محققین اور کاروباری افراد کے لیے اپنے خیالات اور تحقیقی منصوبوں کو شیئر کرنے اور افراد یا اداروں سے تعاون حاصل کرنے کے لیے مخصوص ہے۔ اسے یونیفائی پلیٹ فارم اے جی (https://unify21.com/) نے تیار اور منظم کیا ہے جو سوئٹزرلینڈ میں واقع ہے، یونی پلاٹ کا مشن ایس ڈی جیز کی کامیابی کی رفتار کو تیز کرنا ہے۔ (*) گوگل کے تلاش کے نتائج کی بنیاد پر۔

یونیفائی پلیٹ فارم اے جی کی آفیشل ویب سائٹ: https://unify21.com/
ACIC-KL اسٹارٹس اپ فاؤنڈیشن کے بارے میں

صفحہ اوّل :  https://acic.kluniversity.in/index.html

ACIC-KL سٹارٹ اپ فاؤنڈیشن سیکشن-8 کے تحت ایک رجسٹرڈ کمپنی ہے جو نامناسب اور ناکافی سہولتوں کے حامل علاقوں میں اختراعیت کے لیے مطلوبہ بنیادی ڈھانچہ فراہم کرتی ہے یا ملک کے مختلف حصوں میں اختراعی ماحولیاتی نظام بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اس طرح، مختلف سماجی چیلنجوں سے نمٹنے میں مدد کرنے کے لیے کمیونٹی کے کاروباری افراد کی تربیت کر رہی ہے۔ ACIC-KL سٹارٹ اپ فاؤنڈیشن خطے پر اثرانداز ہونے کے لئے کم خرچ اختراعیت کو فروغ دینے اور سٹارٹ اپ کلچر اور ایکو سسٹم کو فروغ دینے میں مصروف عمل ہے۔

ماخذ: یونیفائی پلیٹ فارم اے جی

Share: