Search
Close this search box.

ہیکساگون ڈیولپمنٹس اور ڈیف ریچ نے کفالت کے معاہدے پر دستخط کردیے

تنظیم پاکستان میں ضرورت مند بہرے بچوں کی تعلیم میں مدد کرنے کا مقصد رکھتی ہے

کراچی، پاکستان، 21 مئی، 2022/پی آرنیوزوائر/ — ایک سرکردہ پراپرٹی ڈویلپر ہیکساگون ڈویلپمنٹ نے فیملی ایجوکیشنل سروسز فاؤنڈیشن کے پروگرام ڈیف ریچ اسکولز اینڈ کالجز کو ہر فروخت سے ایک مقررہ رقم عطیہ کرنے کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

معاہدے پر ڈیف ریچ کے بانی مسٹر رچرڈ گیری اور ڈائرکٹر سیلز برائے ہیکساگون ڈویلپمنٹ، مسز بصرہ حیدر  نے دستخط کئے۔

ہیکساگون ڈویلپمنٹس ایک سرکردہ پراپرٹی ڈویلپر ہے جو پاکستان کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں بہترین روایات لائی ہے۔ ہیکساگون پاکستان میں ضرورت مند شعبوں میں سماجی اثرات پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ اعلیٰ معیار کی خدمات فراہم کرتی ہے۔https://mma.prnewswire.com/media/1823168/Hexagon_Developments.jpg

“ہم ڈیف ریچ جیسی عظیم تنظیموں کی مدد کرنے کے قابل ہونے پر بہت مطمئن ہیں، اور ہم نے بہرے بچوں کے ساتھ ان کے کام کی معاونت میں اپنی جائیدادوں کی ہر فروخت سے ایک رقم دینے وعدہ کیا ہے۔ اس طرح، نہ صرف ہم، بلکہ ہمارے کلائنٹ بھی پاکستانی معاشرے کے سماجی ساخت   کو بہتر بنانے میں اپنا کردار اد کریں گے ۔ پاکستان میں بہرے بچوں کی ایک بڑی تعداد ہے، ان بچوں کی مدد کرنے اور ان کی زندگیوں میں تبدیلی لانے کی بڑی گنجائش موجود ہے،” مسز حیدر کا یہ کہنا تھا۔

بانی اور ستارہِ خدمت ایوارڈ، یافتہ رچرڈ گیری نے دستخط کی  تقریب کے موقع پر کہا، “بہرے بچوں کو اپنی مادری زبان –  جوکہ اشاروں کی زبان ہے – میں تعلیم حاصل کرنے کا حق ہے۔ والدین کو خواندگی اور اشاروں کی زبان کی تربیت فراہم کرنے، انہیں اپنے بہرے بچوں کے ساتھ بات چیت کرنے کے قابل بنانے کے لئے ڈیف ریچ  وسیع پیمانے پر کا م کررہی ہے ۔  پائیداری اور اعلیٰ درجے کی خدمات کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لیے، ڈیف ریچ سروس کی فراہمی اور سہل کاری کے لیے حکومت کے ساتھ فعال طور پر مشغول ہے۔ اسی طرح، یہ ضروری ہے کہ کارپوریٹ سیکٹر بھی ایسا ہی کرے اور ہم اس ضمن میں ہیکسا گون کے ساتھ مضبوط شراکت داری کے خواہاں  ہیں۔”

پاکستان میں اسکول جانے کی عمر کے بہرے بچے کی تعداد ایک ملین سے زائد ہے، تاہم  5 فی صد سے  بھی کم اسکول جاتے ہیں۔

ڈیف ریچ پاکستان میں بہروں کے لیے اسکولوں کے واحد برانچ نیٹ ورکس میں سے ایک ہے جو دیہی علاقوں تک پہنچ رہا ہے۔ 7 شہروں میں 7 ڈیف ریچ اسکول، ٹریننگ سینٹرز اور کالجز 1,250 سے زیادہ بہرے بچوں اور نوجوانوں کو تعلیمی اور پیشہ ورانہ مہارتوں کی تربیت فراہم کرتے ہیں۔

یہ سہولیات تمام تعلیمی اور پیشہ ورانہ اخراجات کا احاطہ کرتی ہیں، جن میں مفت پک اینڈ ڈراپ ٹرانسپورٹ، ایک صحت بخش لنچ، کتابیں اور اسٹیشنری، یونیفارم اور بہت کچھ شامل ہے۔

تین  دہائیوں سے زیادہ پہلے شروع کیے جانے والے، اس ایوارڈ یافتہ پروگرام نے اب تک ہزاروں بہرے نوجوانوں کو فائدہ پہنچایا ہے۔

تصویر:  https://mma.prnewswire.com/media/1823168/Hexagon_Developments.jpg

 

Share: