Search
Close this search box.

ہُواوبی نے ہُواوبی ایپ پر ایڈ پوسٹنگ فیچر لانچ کردیا

جبرالٹر، 18 اکتوبر، 2021 / پی آر نیوزوائر/ — ہُواوبی گلوبل (Huobi Global) نے آج ہُواوبی ایپ پر اپنے ایڈ پوسٹنگ فنکشن کے آغاز کا اعلان کردیا ۔ مشتہرین اب کسی بھی وقت بغیر کسی فیس کے براہ راست پیئر ٹو پیئر (پی2پی) اشتہارات تخلیق کر سکتے ہیں۔ نیا فنکشن ہُواوبی پی 2پی کا حصہ ہے، جو فیاٹو سے کرپٹو اور اس کے برعکس تبادلے کے لیے ایک تیز اور محفوظ پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے۔

ایڈ پوسٹنگ فنکشن کی ریلیز کا سبب، ہُواوبی گلوبل کا اپنی عالمی کمیونٹی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اپنی خدمات کے دائرے کو مسلسل وسعت دیتے رہنا ہے ۔ ہُواوبی پی2پی مشتہرین ایسے اشتہارات پوسٹ کر سکتے ہیں جن کی رسائی بین الاقوامی حاضرین تک ہوتی ہے، بمع ایسی سروس کے جو ادائیگی کے 97 مختلف طریقوں ، بشمول فیاٹ کرنسی کی 31 اقسام، جیسے کہ نائجیرین نائرا (NGN)، یورو (EUR)، اور امریکی ڈالر (USD) کی معاونت کرتی ہے۔

ہُواوبی پی2پی ٹوکنز کی ایک رینج کی بشمول BTC، USDT، ETH، EOS، XRP، LTC، HT، اور HUSD کی بھی معاونت کرتا ہے۔ اگست 2021 میں،  اس پلیٹ فارم نے 26 نئے تسلیم کردہ ادائیگی کے طریقوں بشمول گوگل پے، ایپل پے، اور گو پے کا اعلان کیا۔ یہ چینلز فیاٹ کرنسیوں جیسے ویت نام ڈونگ (VND) اور انڈونیشین روپیہ (IDR) کو استعمال کرنے والے لین دین کی معاونت کریں گے۔

ہُواوبی پی2پی صارفین اور مشتہرین جب بھی انہیں ضرورت ہو دونوں کی مدد کو یقینی بنانے کے لئے، انگریزی، ویتنامی، ہسپانوی، پرتگالی، سویڈش، مالائی اور یوکرینی زبانوں میں اپنی 24/7 کسٹمر سپورٹ پیش کرتا ہے۔ دیگر اشتہاری پلیٹ فارمز کے برعکس، ہُواوبی پی2پی مشتہرین یا صارفین دونوں میں سے کسی سے لین دین کی فیس نہیں لیتا۔

ہُواوبی گروپ کے شریک بانی ڈو جون کہتے ہیں، “چوں کہ ہم عالمی سطح پر ہُواوبی گلوبل کی خدمات کو مسلسل وسعت دیتے رہتے ہیں، چنانچہ یہ ضروری ہے کہ ہم ایسی خصوصیات جاری کریں جو ہمارے صارفین اور مشتہرین کی بڑھتی ہوئی کمیونٹی کو ان کی مقامیت سے قطع نظر یکساں فائدہ پہنچائیں۔ہُواوبی ایپ پر ایڈ پوسٹنگ فیچر کے اجراء سے پی 2پی مارکیٹ کی لیکویڈیٹی میں بھی بہتری آئے گی، جو ڈیجیٹل اثاثوں کے خریداروں اور فروخت کنندگان کو پسند کرنے کے لیے مزید آپشن فراہم کرے گی۔”

صارفین کے ڈیجیٹل اثاثوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے، ہُواوبی پی2پی ایک رسک کنٹرول سسٹم کو قائم رکھتا ہے، جو ممکنہ خطرات کی نشاندہی کرنے اور انھیں روکنے کے لیے حکمت عملی کی ایک سیریز پر مشتمل ہے، جیسے:

  • کرنسیوں اور ادائیگی کے ایسے طریقے پیش کرنا جو مقامی ریگولیٹری ضروریات کو پورا کرتے ہوں۔
  • ممکنہ جھوٹی اسکیموں کی شناخت کرنا اور انھیں روکنا۔
  • دھوکہ دہی کی روک تھام کے لیے 24/7 ریئل ٹائم آرڈر مانیٹرنگ۔
  • صارفین اور مشتہرین کے لیے اعلی درجے کی خودکار اور دستی تصدیق کا عمل۔
  • ہرقسم مشکوک سرگرمیوں بشمول جھوٹی اسکیموںکو روکنے کے لیے تجارتی تحفظ کا پروگرام۔

“مزید برآں، ہم نے ان مشتہرین کے لئے جنہیں اپنے سیکورٹی ڈپازٹس کو لاک ذریعے تحفظ دینےکی ضرورت ہے، ایک اور لیئر شامل کی ہے اگر وہ تصدیق شدہ اشتہاری بننا چاہتے ہوں۔ صارفین عام طور پر پی2پی لین دین کے لیے تصدیق شدہ مشتہرین کے ساتھ تجارت کو ترجیح دیتے ہیں کیونکہ اس سے انہیں تحفظ کا احساس ہوتا ہے،” ڈوجون نے مزید بتایا۔

ہُواوبی گلوبل لیکویڈیٹی فراہمی کے لئے، خاص طور پر نائجیریا، ہندوستانی اور روسی مارکیٹوں کے لیے مقامی پی2پی مشتہرین کی تلاش میں ہے۔ مشتہرین کرپٹو ٹریڈز کے لیے فیاٹ کرنسی کی پیشکش سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں یا دیگر خصوصی فوائد حاصل کر سکتے ہیں۔ لیکویڈیٹی فراہم کنندہ بننے کے لیے، صارفین اس فارم کو مکمل کر سکتے ہیں۔

ہُواوبی پی2پی پلیٹ فارم پر اشتہارات تخلیق کرنے اور پوسٹ کرنے میں نئے مشتہرین کی مدد کے لیے، ہُواوبی گلوبل کئی تفصیلی تحریری اسباق (ٹیوٹوریل) اور ویڈیوز پیش کرتا ہے۔ براہ کرم تفصیلی ہدایات کے لیے ٹیوٹوریل سے رجوع کیجئے:

ٹیکسٹ اینڈ ویڈیو ٹیوٹوریل: ہُواوبی ایپ پر پی2پی اشتہار کیسے بنایا جائے؟ -ہوبی گلوبل آفیشل ہُواوبی ویب سائٹ

 تفصیلی ہدایات کے لئے براہ مہربانی ٹیوٹوریل سے رجوع کیجئے۔

ہُواوبی گلوبل کے بارے میں

ہُواوبی گلوبل دنیا کا مضبوط ترین کرپٹو کرنسی ایکسچینج ہے جس کی توجہ مالی آزادی کو بااختیار بنانے اور نئی عالمی دولت پیدا کرنے پر مرکوز ہے۔ ہمارا ایکسچینج انفراسٹرکچر، آپریشنز اور پیشکشیں ان عملی طریقوں اور معیارات پر بنائے گئے ہیں جو صارف کی حفاظت اور انڈسٹری کی تعمیل کو ترجیح دیتے ہیں، جس کی معاونت مقامی ماہرین کے مضبوط عالمی صارف تعاون سے ہوتی ہے۔ یہ ہمیں ایک منفرد تجارتی ماحول پیش کرنے کا موقع دیتا ہے جو کہ حقیقتاً سب سے پہلے صارف، پھر تمام استعمال کنندگان کے لیے محفوظ اور پائیدار ہوتا ہے، جو ان کی طویل مدتی کامیابی کو ممکن بناتاہے۔

مزید معلومات کے لئے، ملاحظہ کیجئے huobi.com

Share: