Search
Close this search box.

چین کے شہر ننگژیا میں بین الاقوامی وائن کلچر، سیاحتی نمائش کا آغاز

 ینچوان، چین، ستمبر 8, 2022 /ژنہوا-ایشیانیٹ/- دوسرے چائنا (ننگژیا) بین الاقوامی وائن کلچر اور سیاحتی نمائش کی افتتاحی تقریب بدھ کو شمال مغربی چین کے شہر ننگژیا حوئی آٹونومس ریجن (خودمختار خطہ) کے دارالحکومت ینچوان میں منعقد ہوئی۔

12 ستمبر تک جاری رہنے والی اس ایکسپو میں شراب کا بین الاقوامی مقابلہ، شراب کا تجارتی میلہ اور پائلٹ زون کی تعمیر کے ساتھ ساتھ شراب کی پیداوار، ثقافت اور سیاحت پر فورمز شامل ہیں۔

ینچوان میں دوسرے چین (ننگژیا) انٹرنیشنل وائن کلچر اینڈ ٹورازم ایکسپو کی افتتاحی تقریب کا انعقاد

آرگنائزنگ کمیٹی کے مطابق 16 ممالک کے 43 پیداواری علاقوں سے شراب کی مجموعی 797 اقسام شراب کے مقابلے میں حصہ لیں گی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 25 فیصد زیادہ ہے۔

نمائش میں مجموعی طور پر 17.3 بلین یوآن (تقریبا 2.5 بلین امریکی ڈالر) مالیت کے 54 تعاون منصوبوں پر دستخط کیے گئے ہیں۔ جس میں شراب خانوں کی تعمیر، ثقافت اور سیاحت اور شراب کی فروخت کا احاطہ کیا گیا ہے۔

گزشتہ برسوں کے دوران ننگژیا چین میں شراب بنانے کا ایک بڑا علاقہ بن گیا ہے۔ گزشتہ سال جولائی میں چین میں اپنی نوعیت کا پہلا انگور اور شراب کی صنعت کے لئے نیشنل اوپن ڈویلپمنٹ جامع پائلٹ زون قائم کیا گیا تھا جس کا مقصد خطے کو چین کے بورڈو  (China’s Bordeaux) میں تبدیل کرنا تھا۔

اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ ننگژیا میں انگور کے باغات کی کوریج 2021 میں 35,000 ہیکٹر تک پہنچ گئی ہے جو چین کی کل تعداد کا تقریبا ایک تہائی ہے۔خطے میں 116 شراب خانے مکمل ہو چکے ہیں جن کی سالانہ پیداوار 130 ملین بوتلیں ہیں۔مزید 112شراب خانے زیر تعمیر ہیں۔

2021 میں ننگژیا نے کووڈ کی وبا کے باوجود اپنی شراب کی برآمدات میں سالانہ 256 فیصد اضافہ دیکھا۔

ماخذ: دوسرے چین کی آرگنائزنگ کمیٹی (ننگژیا) بین الاقوامی وائن کلچر اور سیاحتی نمائش

تصویر منسلک کرنے کے لنکس:  http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=428884

Share: