Search
Close this search box.

چین کا معروف ہوٹل مینجمنٹ فرموں کا مجموعہ وانڈا ہوٹل اور ریزورٹس ترکی میں وانڈا وسٹا استنبول کھول رہا ہے، یہ بین الاقوامی سطح پر پہلا منظم ہوٹل ہے

بیجنگ، 2 اکتوبر، 2021 / پی آر نیوزوائر/ – –  وانڈا ہوٹلز اینڈ ریزورٹس اپنا پہلا بین الاقوامی سطح پر منظم ہوٹل، وانڈا وسٹا استنبول، ترکی میں یکم اکتوبر کو کھول رہا ہے، جو گروپ کی آف شور مینجمنٹ کا ایک اہم سنگ میل ہے۔

استنبول ہوائی اڈے کے نزدیک، 127 لگژری گیسٹ رومز اور 320 مکمل طور پر آراستہ  سروس اپارٹمنٹس جن کا ڈیزائن فلپ سٹارک اور وانڈا ہوٹل ڈیزائن انسٹی ٹیوٹ نے مشترکہ طور پر تیار کیا ہے، پر مشتمل  وانڈا وسٹا استنبول، بین الاقوامی سطح پر “خالص اورینٹل ڈیلائٹ” کے تصور کو فروغ دینے والا پہلا بین الاقوامی ہوٹل ہے۔

اُبھرتے ہوئے کاروباری ڈسٹرکٹ میں ایک شہری تفریح گاہ

یورپ کے  ایک تیزی سے ترقی پذیر علاقے باغجی‌لار میں واقع، وانڈا وسٹا استنبول ایئر پورٹ ہائی وے کے قریب نقل و حمل کے مرکز میں واقع ہے اور استنبول ایئر پورٹ  سے صرف 35 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ آرام دہ  مقام مہمانوں کو آبنائے باسفورس،آیا صوفیہ اور نیلی مسجد سمیت مشہور پرکشش مقامات پر آسانی سے سفر کرنے کی سہولت دیتا ہے۔

وانڈا وسٹا استنبول نے ابھرتے ہوئے کاروباری ڈسٹرکٹ میں اپنی کھانےپینے اور تفریحی سہولیات کی دولت کے ساتھ ایک منفرد رہائشی جگہ بنائی ہے۔ ہوٹل کی لابی، روشنی سے بھرپور اور سٹائل سے آراستہ، ایک رنگارنگ ریٹرو کار اور بہترین طور پر ترتیب دی گئی پینٹنگز سے آراستہ ہے۔ چار ریستوران اور بار مہمانوں کو ترکی، چین اور دنیا بھر سے نہ بھلائے جانے والے پکوان پیش کریں گے۔

دو ممالک کے ماہرموسیقار اپنی رہنمائی میں اس دور کی سُریلی دُھنیں پیش  کرتے ہیں

وانڈا وسٹا استنبول اور وانڈا وسٹا ریزیڈنس پروجیکٹ، جن کا معاہدہ 2017 میں باضابطہ طور پر دستخط کیا گیا تھا، ترکی کے ایک معروف رئیل اسٹیٹ ڈویلپر مار یاپی ٹورزم اے ایس اور چین کی ایک معروف اثاثہ جات کی کمپنی وانڈا ہوٹل اینڈ ریزورٹس نے مشترکہ طور پر تیار کیا تھا۔

یوریشین پُل مشرقی خوبصورتی سے  گلے ملتا ہے

وانڈا وسٹا استنبول کا ڈیزائن بین الاقوامی شہرت یافتہ فلپ سٹارک ڈیزائن فرم نے تیارکیا تھا، ساتھ میں وانڈا ہوٹل اینڈ ریزورٹس نے اندرونی  ڈیزائن اور آپریشن مینجمنٹ کی تکمیل کی ۔

ہوٹل میں ایک منفرد سہ رخی کالم والا ٹاور کا ڈھانچہ ہے جو ثقافت اور فطرت کی ہم آہنگی اور یکجہتی  کی پیروی کرتے ہوئے، دن کی روشنی کو زیادہ بڑھادیتا ہے۔ وانڈا ہوٹل ڈیزائن انسٹی ٹیوٹ نے روایتی چینی فطری فلسفوں کو “فطرت کے اصولوں کی پیروی” کے ساتھ ملایا ہے اور عمارت کے بیرونی حصے کی سادہ لائنوں کو اندرونی حصے تک بڑھا دیا ہے۔ شاندار دھاتی اسکرینیں ذہانت سے اس حصے کو علیحدہ کرتی ہیں جو مجموعی طور پر باہم تعلق رکھتا ہے، جس سے اندرونی ڈیزائن بیرونی کے ساتھ گونجتاہے تاکہ گرم ، آرام دہ اور پرسکون ماحول پیدا ہو جو ہم آہنگی ، کشادگی اور جامعیت کی طاقت دیتا ہے۔

320 لگژری اپارٹمنٹس جن میں اچھی طرح سے آراستہ  کچن اور خوبصورت فرنیچر ہیں، ساتھ میں تیز رفتار انٹرنیٹ پورے ہوٹل کا احاطہ کرتا ہے۔ گرینڈ بال روم کا رقبہ 450 مربع میٹر اور ایک عبادت گاہ ہے۔ اس کے علاوہ ضیافت پر آئے  مہمانوں کی مختلف فرمائشوں کو پورا کرنے کے لیے مختلف درجوں  کے تین فنکشن روم ہیں۔

وانڈا وسٹا استنبول کی سپا  اور فٹنس سہولیات 2،600 مربع میٹر کے رقبے پر محیط ہیں اور ایک مکمل طور پر آراستہ فٹنس سینٹر، یوگا روم، سپا سینٹر، آؤٹ ڈور پول اور گرم انڈور پول پر مشتمل ہے۔ سپا سینٹر میں ایک ترک حمام ہے جہاں مہمان مستند مقامی غسل سے محظوظ کر سکتے ہیں۔  بچوں کا مرکز بھی فیملی والے مسافروں کے لیے ایک مقبول انتخاب ہے۔

مزید معلومات کے لیے یا بکنگ کے لیے ، براہ کرم ملاحظہ کیجئے: http://www.wandahotels.com  ۔

Share: