Search
Close this search box.

چنگ ڈاؤ میں ایس سی او کے مقامی اقتصادی تعاون ڈیمونسٹریشن زون نے پہلے غیر ملکی سرمایہ کاری فنڈ کا آغاز کردیا

https://mma.prnewswire.com/media/1674167/Stadt_Qingdao_1.jpgچنگ ڈاؤ، چین، 29 اکتوبر2021 /پی آر نیوز وائر/ — 2021 میں چین- شنگھائی ممالک مالیاتی تعاون اور کیپیٹل مارکیٹ ڈویلپمنٹ فورم جو 28 اکتوبر کو چنگ ڈاؤ کے جیاؤژو میں شروع ہوا، چین شنگھائی تعاون تنظیم ڈیموسٹریشن زون برائے مقامی اقتصادی و تجارتی تعاون، جو جیاؤژو اقتصادی اور تکنیکی ترقیاتی زون میں واقع ہے، نے پہلے غیر ملکی سرمایہ کاری فنڈ کا آغاز کردیا۔

یہ فنڈ چنگ ڈاؤ کی کوالیفائیڈ ڈومیسٹک لمیٹڈ پارٹنر شپ (کیو ڈی ایل پی) اسکیم کے تحت پہلا کیو ڈی ایل پی فنڈ ہے۔ کیو ڈی ایل پی ایک پائلٹ پروگرام ہے جسے مقامی چینی حکام نے سرحد پار اثاثے مختص کرنے میں سہولت دینے کے مقصد سے تیار کیا ہے۔ یہ عالمی اثاثہ منتظمین کو چین میں سرمایہ کاروں سے رینمنبی اکٹھا کرنے کی اجازت دیتا ہے تاکہ وہ بیرون ملک روایتی اور متبادل اثاثوں جیسے ہیج فنڈز، پرائیویٹ ایکویٹی فنڈز اور آر ای آئی ٹیز میں سرمایہ کاری کر سکیں۔ چنگ ڈاؤ کو کیو ڈی ایل پی اسکیم چلانے کے لئے 3 ارب امریکی ڈالر کا کوٹہ تفویض کیا گیا ہے۔https://mma.prnewswire.com/media/1674168/Stadt_Qingdao_2.jpg

چین شنگھائی تعاون تنظیم کا مقامی اقتصادی تعاون ڈیمونسٹریشن زون چین روسی توانائی سرمایہ کاری نجی ایکویٹی فنڈ مینجمنٹ (چنگ ڈاؤ) کمپنی لمیٹڈ کے تعاون سے فنڈ چلائے گا۔ اس نے قازقستان کے آستانہ بین الاقوامی مالیاتی مرکز، سی آئی سی سی کیپیٹل اور دیگر ملکی اور غیر ملکی سرمائے کے انتظامی اداروں کے ساتھ سرحد پار سرمائے کے بہاؤ کو فروغ دینے میں تعاون شروع کرنے کے معاہدوں پر بھی دستخط کیےہیں۔https://mma.prnewswire.com/media/1245709/Qingdao_Logo.jpg

رابطہ:زویلنگ
ٹیلی فون:
0086-532-85911619

ویب سائٹ: http://www.qingdaochina.org

فیس بک:  https://www.facebook.com/qingdaocity

ٹیوٹر:  https://twitter.com/loveqingdao

تصویر۔  https://mma.prnewswire.com/media/1674167/Stadt_Qingdao_1.jpg

تصویر۔  https://mma.prnewswire.com/media/1674168/Stadt_Qingdao_2.jpg

لوگو۔  https://mma.prnewswire.com/media/1245709/Qingdao_Logo.jpg

Share: