Search
Close this search box.

‫چائنا انٹرنیشنل بگ ڈیٹا انڈسٹری ایکسپو 2022 کا آن لائن آغاز

گوئیانگ، چین، 27 مئی 2022 /پی آر نیوز وائر/ — 26 مئی کو چائنا انٹرنیشنل بگ ڈیٹا انڈسٹری ایکسپو 2022 آن لائن منعقد ہوئی جس کی افتتاحی تقریب چین کے صوبہ گوئژو کے دارالحکومت گوئیانگ میں ہوئی۔

افتتاحی تقریب میں اسٹیٹ کے افراد، کاروباری افراد اور اسکالرز سمیت سرکردہ قومی اور بین الاقوامی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور تقریریں کیں۔

“نئے ڈیجیٹل مواقع سے مستفید ہونے اور ڈیجیٹل ویلیو سے لطف اندوز ہونے” کے سالانہ موضوع کے تحت اس سال کی ایکسپو نے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی انقلاب اور صنعتی تبدیلی کے نئے مواقع تلاش کرنے کے لئے ڈیجیٹل معیشت کے رجحانات پر گہری نظر رکھی۔

ایک روزہ اجلاس کے دوران مہمانوں نے میٹا ورس، ڈیٹا سیکورٹی اور انڈسٹریل انٹرنیٹ جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔ مزید برآں، اس ایکسپو میں حقیقی معیشت، سماجی حکمرانی، لوگوں کی روزی روٹی اور دیہی بحالی کے ساتھ بڑے اعداد و شمار کے گہرے انضمام پر توجہ مرکوز کی گئی۔ روایتی صنعتوں کو مکمل چَین کے انداز میں تبدیل کرنے کے لئے ڈیٹا کا استعمال بھی شامل تھا۔

آٹھ فورمز کے علاوہ بگ ڈیٹا ایکسپو ریلیز، جس کا مقصد صنعت، زراعت اور سیاحت میں بڑے ڈیٹا کی شاندار کامیابیوں کو ظاہر کرنا تھا، نے بھی توجہ مبذول کرائی۔ ریلیز میں 437 میں سے 55 سائنسی اور تکنیکی کامیابیوں کو بگ ڈیٹا ایکسپو لیڈنگ ٹیکنالوجی اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا جن میں 24 نئی مصنوعات، 26 نئی ٹیکنالوجیز اور5 کاروباری ماڈلز شامل ہیں۔

ایک انٹرایکٹو پلیٹ فارم بنانے اور ایک مربوط تجربہ لانے کے لئے، ایکسپو نے کمیونیکیشن کے نئے ذرائع سے فائدہ اٹھایا۔ مثال کے طور پر، ایکسپو میں اسمارٹ کانفرنس سروسز، ورچوئل بینگز اور کم لیٹینسی ٹرانسمیشن ٹیکنالوجیز کا استعمال کیا گیا۔

اس سال کی ایکسپو کا مشترکہ اہتمام نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن، وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی، چین کی سائبر اسپیس ایڈمنسٹریشن اور صوبہ گوئژو کی پیپلز گورنمنٹ نے کیا۔

گوئژو کی اسٹریٹجک پوزیشننگ کی بنیاد پر چائنا انٹرنیشنل بگ ڈیٹا انڈسٹری ایکسپو 2022 نے انڈسٹریل اپ گریڈنگ اور ڈیجیٹل چین کی تعمیر کے لئے تجربے کی تلاش کی امید کے ساتھ، تکنیکی کامیابیوں کی تبدیلی میں جدت پر زور دیا۔

درحقیقت گوئژو نے حالیہ برسوں میں بڑے ڈیٹا کے لئے ملک کے پہلے قومی سطح کے جامع پائلٹ زون کی تعمیر میں تیزی لائی ہے۔ ڈیجیٹل معیشت کی اس کی صوبائی شرح نمو مسلسل 6 سالوں سے ملک میں پہلی نمبر پر ہے۔

بڑے ڈیٹا کے موضوع کے ساتھ دنیا کی پہلی قومی سطح کی ایکسپو کے طور پر چائنا انٹرنیشنل بگ ڈیٹا انڈسٹری ایکسپو 2015 سے مسلسل سات سیشنز کے لئے منعقد کی جا رہی ہے۔ اس نے تازہ ترین کامیابیوں کی نمائش، خیالات کے تبادلے اور متعلقہ صنعت میں تعاون کی حوصلہ افزائی کے لئے ایک عالمی معیار کا پلیٹ فارم تشکیل دیا ہے۔

 

Share: