Search
Close this search box.

‫پہلی بار نوبل انعام یافتہ افراد اور سب سے بڑے میٹاورس – فورم میں شامل ہوں گے

نوبل انعام یافتہ اور سائنس اور کاروباری امور کے عالمی ماہرین IV نوبل فیسٹیول میں اپنے علم کا اشتراک کریں گےیہ دنیا کا پہلا میٹافورم ہو گا، جو 12 سے 22 اپریل 2022 تک منعقد ہو رہا ہے۔

نور سلطان، قازقستان، 11 اپریل، 2022 /PRNewswire/ — نوبل انعام یافتہ مقررین IV نوبل فیسٹیول میں 12 تا 22 اپریل 2022 تک فینوم میٹاورس (ورچوئل تھری ڈی اسپیس) کے موضوع پر خصوصی لیکچر دیں گے۔

نوبل فیسٹیول اپنی نوعیت کی ایک سب سے بڑی بین الاقوامی سطح کی تکنیکی، سائنسی اور تعلیمی تقریب ہو گی، جس میں 10 نوبل انعام یافتگان، 10 نامور انعام یافتگان، 500 یونیورسٹیاں اور 500,000 شرکاء ایک ہی چھت تلے جمع ہوں گے۔

سائنس اور کاروباری دنیا کے درج ذیل چمکتے ستارے اپنے منفرد علم کا اشتراک کریں گے:

  • جوس مینوئل باروسو، امن کے نوبل انعام یافتہ، یورپی کمیشن کے صدر (2004-2014)
  • صوفیہ روبوٹ، سب سے مشہور الہمانوئڈ روبوٹ، جس کو ہینس روبوٹکس، سعودی عرب کے ایک شہری نے ڈیویلپ کیا ہے،
  • جارج چرچ، موجودہ دور کے سب سے با اثر جینیاتی ماہر، ہارورڈ اسکول آف میڈیسن میں شعبہ جینیات کے پروفیسر،
  • جوناتھن میڈویڈ، اسرائیل کی سلیکون ویلی کے بانی، آور کراؤڈ (OurCrowd)، جو یروشلم میں قائم ایک عالمی سرمایہ کاری پلیٹ فارم ہے، کے CEO ہیں۔

18 سے 22 اپریل تک کا ہفتہ نوبل انعام یافتگان مقررین کا ہفتہ ہو گا، جو 15 نوبل انعام یافتہ اور بریک تھرو انعامات جیتنے والوں کی جانب سے دیے گئے لیکچرز کو سننے کا ایک منفرد موقع فراہم کرے گا، بشمول:

  • تاکاکی کاجیتا، فزکس میں 2015 کے نوبل انعام کے فاتح، جن کی دریافت نے طاقتور کوانٹم کمپیوٹرز کی تخلیق کی راہ ہموار کی ہے،
  • رائے کوون چنگ، 2007 کے نوبل انعام یافتہ برائے امن، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی،
  • رابرٹ لینگر، 2014 میڈیکل بریک تھرو ایوارڈ یافتہ، امریکی بایوٹیک اسٹار۔

تمام طلباء اور IV نوبل فیسٹیول کے شرکاء کو شرکت کرنے کا مفت سرٹیفکیٹ ملے گا۔

فیسٹیول کے شرکاء کے لیے اہم تحفہ ہارورڈ اور اسٹینفورڈ کے پروفیسر ڈاکٹر وویک وادھوا کی اختراعاتپرمفتکلاسزکاایکہفتہہوگا۔

ایکسپونینشل انوویشن یہ آئیوی لیگ یونیورسٹیوں میں پڑھائی جانے والی نئی ٹیکنالوجیز پر دنیا کا ایک بہترین کورس ہے اور یہ جدید ترین تکنیکی تبدیلیوں، مستقبل کے ٹیکنالوجی کے رجحانات اور اختراعات پر مبنی اربوں ڈالر کے سٹارٹ اپس بنانے کے حوالے سے ایک رہنماء ہے۔

IV نوبل فیسٹیول تک رسائی حاصل کرنے کے لیے، آپ کو Phenom Metaverse موبائل ایپ کو ایپ سٹور یا گوگل پلے سے ڈاؤن لوڈ کرنا ہو گا۔
نوبل فیسٹیول کے لیے رجسٹریشن کا عمل ویب سائٹ پر کھلا ہے:https://nobel-fest.org

نوبل فیسٹیول کے شراکت داروں میں نور سلطان سٹی، کوکا کولا کمپنی، آوزوف یونیورسٹی، سیفلین یونیورسٹی، الٹین کیران فاؤنڈیشن، شیوران کارپوریشن، بلیم میڈیا گروپ تعلیمی پلیٹ فارم، Q3 ورلڈ وائیڈ کمپنی، سینٹر فار یورپین پالیسی شامل ہیں۔

میڈیا رابطہ: دارینہ سمبے، [email protected], +7 705 863 67 33, انسٹاگرام: @nobel_fest

Logo – https://mma.prnewswire.com/media/1782612/IV_Nobel_Fest_Logo.jpg

Share: