Search
Close this search box.

وینٹیج اور میک لارن ایم ایکس ایکسٹریم ای ٹیم نے مدرز ڈے کی مہم کا آغاز کردیا جس میں میک لارن کی پہلی خاتون ڈرائیور شامل ہیں

سنگاپور، 6 مئی 2022/پی آرنیوزوائر/ — بین الاقوامی ملٹی اثاثہ جاتی  بروکر وینٹیج(Vantage)، نے میک لارن ایم ایکس ایکسٹریم ای ٹیم (McLaren MX Extreme E Team) کے ساتھ مل کر اپنی تازہ ترین مدرز ڈے ویڈیو مہم کی رُونمائی کی ہے جس میں معاون خواتین رول ماڈلز کو اعلیٰ سماجی حیثیت دی گئی ہے جنہوں نے میک لارن کی پہلی خاتون ڈرائیور، ایما گلمور کی صورت گری میں مدد کی۔

https://www.youtube.com/watch?v=_W4Gx_XeGjI

ویڈیو میں نیوزی لینڈ میں پیدا ہونے والے گلمور کو دکھایا گیا ہے، اور ان کی ماں کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے جنہوں نے ان کے سفر کو آسان بنایا۔

2016 میں ریلی ورلڈ چیمپیئن شپ کا ایونٹ جیتنے والی آج تک کی پہلی اور واحد خاتون ہونے سے لے کر ایکسٹریم ای چیمپیئن شپ سیریز میں حصہ لینے والی میک لارن ریسنگ کی پہلی خاتون ڈرائیور بننے تک، گلمورمردوں کی حاکمیت والی دنیا میں ایک خاتون رول ماڈل کے طور پر اپنی حیثیت سے پوری طرح واقف ہے، اور اپنی کامیابی کا سہرا اپنی والدہ کی غیر متزلزل حمایت کو قرار دیتی ہے۔

گلمور کا کہنا ہے کہ “میری ماں میرے عظیم ترین حمایتیوں میں سے ایک ہے۔ “وہ میری تمام کامیابیوں، اور میری مایوسیوں میں میرے ساتھ تھی۔ اس نے مجھے اپنے خوابوں کے تعاقب کی ترغیب دی اور ان کو حاصل کرنے میں ہر ممکن مدد کی۔ آج کے دن اور ہر روز، میں ان کی تمام بے کراں محبت اور حمایت کے لیے ان کی شکرگزار ہوں”۔

وینٹیج  کے چیف اسٹریٹجی اور ٹریڈنگ آفیسر،مارک ڈیسپالیرس کہتے ہیں، “ایک مثالی مستقبل کی تلاش میں، خواتین ہمیشہ سے ہی اس پہیلی کا سب سے اہم حصہ رہی ہیں۔ یہ ہماری زندگی کی سب سے اہم خواتین – ہماری ماؤں کے لیے ان کو خراج تحسین پیش کرنے کا ہمارا  معمولی سا ذریعہ ہے۔”

ڈیسپالیرس وضاحت کرتے ہیں کہ وینٹیج اور میک لارن ایم ایس ایکسٹریم ای کی ٹیم کے درمیان کثیر سالہ شراکت داری پائیداری اور تنوع کی مشترکہ اقدار کے ساتھ ساتھ صنفی مساوات، شمولیت اور نمائندگی پر مشتمل تھی، گو کہ یہ سب کچھ موسمیاتی تبدیلی سے متعلق آگاہی کی حمایت اور وکالت کے دوران تھا۔

“وینٹیج میں، ہم اپنے درمیان شامل خواتین کے ساتھ تعاون کرنے، تعلیم دینے اور انہیں بااختیار بنانے کے اپنے عزم پر ثابت قدم رہے ہیں، اور ہم طویل مدت تک ایسا کرتے رہنا چاہتے ہیں۔”

وینٹیج کے بارے میں

وینٹیج  (Vantage) ایک عالمی، کثیر اثاثہ جاتی بروکر ہے جس کا صدر دفتر سڈنی، آسٹریلیا میں ہے۔ یہ کلائنٹس کو فاریکس، کموڈٹیز، انڈیکس اور حصص میں  CFDs  کاروبار کے لیے ایک مضبوط اور موثر سروس تک رسائی فراہم کرتا ہے۔

وینٹیج نے 10 سال سے زیادہ مارکیٹ کے تجربے کے ساتھ، 1000سے زیادہ عملے پر مشتمل ایک عالمی ٹیم بنائی ہے، جو APAC، Australasia، MENA، اور UK میں واقع 30 دفاتر تک پھیلی ہوئی ہے۔ اس نے ایک ایسا قابل اعتماد تجارتی ماحولیاتی نظام فراہم کرکے تمام سائز کے کلائنٹس کو اعلیٰ معیار کی تجارت فراہم کرنے میں ایک مقام بنایاہے جو کلائنٹس کو زیادہ تیز اور آسان تر طریقے سے اپنی کامیابی کے حصول کے قابل بناتا ہے۔

آسٹریلیا، یو کے  اور جزائر کیمن میں ایک لائسنس یافتہ اور ریگولیٹڈ ادارے کے طور پر، کسٹمر کا اعتماد انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ کلائنٹس کے مفادات کے تحفظ کے لیے، وینٹیج اپنے زیر انتظام تمام مارکیٹوں میں اصولی تعمیل کے لیے ایک براہ راست طریقہ کار اختیار کرتا ہے۔

وینٹیج محض ایک بروکر سے  کہیں زیادہ ہے۔ اس کی انسانی مرکزیت  پر مشتمل سروس بغیر کسی رکاوٹ کے گاہکوں کو – فرد سے ادارہ جات تک – صحیح ٹولز، وسائل اور تعاون سے مربوط کرتی ہے۔

مارکیٹ جیتنے کے مواقع سے بہتر فائدہ اٹھانے کے لیے بااختیار بنیں، تاکہ آپ  @vantage  پر  ہوشیاری سے کاروبار  کریں۔

میک لارن ریسنگ کے بارے میں

میک لارن ریسنگ کی بنیاد نیوزی لینڈ کے ریسنگ ڈرائیور بروس میک لارن نے 1963 میں رکھی تھی۔ ٹیم 1966 میں اپنی پہلی فارمولا- 1 ریس میں داخل ہوئی، تب سے میک لارن نے 20 فارمولا 1 عالمی چیمپئن شپس، 180 سے زیادہ فارمولا 1 گرانڈ پرکس، تین بار انڈیاناپولس500، اور لی مینز 24 گھنٹے اپنی پہلی ہی کوشش میں جیتی ہے۔

ٹیم  ایف آئی آے فارمولا 1 ورلڈ چیمپئن شپ میں لینڈو نورس اور ڈینئیل ریکیارڈو کے ساتھ، این ٹی ٹی انڈییکار سیریز میں ایرو میک لارن ایس پی ڈرائیوروں پیٹو او ورڈ اور فلکس روزنکوسٹ کے ساتھ، اور ایکسٹریم ای چیمپئن شپ میں ایما گلمور اور ٹینر فوسٹ  کے ساتھ مقابلہ کرتی ہے۔

میک لارن پہلی F1 ٹیم تھی جسے 2010 میں کاربن ٹرسٹ اسٹینڈرڈ سے نوازا گیا تھا اور تب سے اس نے اسے دو سالانہ بنیادوں پر برقرار رکھا ہے، حال ہی میں فروری 2021 میں بھی، یہ ٹیم F1 میں پہلی ٹیم تھی جسے 2021 میں اقوام متحدہ کے کھیل برائے موسمیاتی ایکشن کمٹمنٹ کے دستخط کنندہ بننے سے پہلے ایف آئی اے ماحولیاتی سرٹیفیکیشن فریم ورک کے ایک جزو کے طور پر 2013 میں تھری اسٹار لیول پر ایف آئی اے سسٹین ایبلٹی ایکریڈیٹیشن  ایوارڈ (FIA Sustainability Accreditation Award) دیا گیا تھا۔

Share: