Search
Close this search box.

نیشنل نیننگ اکنامک اینڈ ٹیکنالوجیکل ڈویلپمنٹ ایریا میں بائیو میڈیکل انڈسٹری ایک بار پھر بارآور

نیننگ، چین، 31, اگست 2022 /ژنہوا-ایشیانیٹ/– حال ہی میں، نیشنل نیننگ اکنامک اینڈ ٹیکنالوجیکل ڈویلپمنٹ ایریا (“ایریا”) میں گوانگژی یژون انٹیلیجنٹ ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ (“یژون”) کے تیار کردہ سی ٹی امیج ایڈڈ کی مدد سے پھیپھڑوں کے تشخیصی سافٹ ویئر کو کلاس III کے طبی آلات کی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ (GXZZ20223210687)  دیا گیا ہے۔

نیننگ نیپٹونس ہیلتھ انڈسٹریل پارک کی پیدواری ورکشاپ

نیشنل نیننگ اکنامک اینڈ ٹیکنالوجیکل ڈویلپمنٹ ایریا مینجمنٹ کمیٹی کے مطابق نیننگ کے سرمایہ کاری کے پروموشن ڈپارٹمنٹ کا مقصد اعلی نقطہ آغاز کی منصوبہ بندی اور ٹارگٹڈ سرمایہ کاری کی کشش کے ذریعے بائیو میڈیکل انڈسٹری کلسٹر ز بنانا ہے۔ اس علاقے میں بائیو میڈیکل انڈسٹری، جس میں پیداوار، معائنہ اور جانچ، فروخت اور تقسیم کے شعبے شامل ہیں، صنعتی پیمانے پر مسلسل پھیل رہی ہے اور صنعتی سلسلے میں بتدریج بہتری آرہی ہے۔ ” سی ٹی تصویر کی مدد سے پھیپھڑوں کی تشخیص کا سافٹ ویئر”  منظور کیا جانے والا گوانگژی صوبے کا پہلا سافٹ ویئر ہے اور کلاس III اے آئی طبی آلات اور سافٹ ویئر رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کے ساتھ ملک کا آٹھواں سافٹ ویئر ہے اور گوانگژی صوبہ میں چھٹا اور  ناننگ شہر میں ملنے والا  دوسرا سرٹیفکیٹ ہے۔ یہ شہر میں منتقل شدہ کاروباری اداروں کے لئے خدمات کو مسلسل بہتر بنانے اور بائیو فارماسیوٹیکل صنعت کی تعمیر میں ٹھوس کوششوں کا ایک اور کامیابی ہے۔

درست سرمایہ کاری کے لحاظ سے ایریا نے بائیو فارماسیوٹیکل انڈسٹری چین کا ایک پینورما مرتب کیا ہے، جس میں انڈسٹری چین اور انڈسٹری کلسٹرز میں مثبت طور پر سرمایہ کاری لائی گئی ہے اور ہینان ہولووا فارماسیوٹیکل، گوانگ ڈونگ ییلی فارماسیوٹیکل، یدا ژیانشینگ، سائنوفارم گروپ اور گوانگژی لیو یاو گروپ جیسے اہم منصوبوں کا ایک بیچ متعارف کرایا ہے، جو بائیو فارماسیوٹیکلز کے ساتھ اہم شعبوں کے طور پر روایتی چینی ادویات، صحت کی دیکھ بھال کی مصنوعات، طبی آلات اور جدید دوا سازی لاجسٹکس کو صنعتی ترقی کے نمونے کے بطور تشکیل دے رہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ علاقہ شہر میں بائیو فارماسیوٹیکل صنعت کو ترقی دینے والا بڑا میدان ہے اور اس وقت اس علاقے میں 625 بائیو فارماسیوٹیکل انٹرپرائزز موجود ہیں۔

ماخذ: نیشنل نیننگ اکنامک اینڈ ٹیکنولوجیکل ڈویلپمنٹ ایریا مینجمنٹ کمیٹی

تصویر منسلک کرنے کے لنکس:

لنک: http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=428269

 

 

Share: