Search
Close this search box.

قسط پے نے ایک کلک چیک آؤٹ کو امریکی مارکیٹ میں لانچ کر دیا

ڈیلاس اور فورٹ ورتھ، ٹیکساس، 18 فروری 2022 / پی آر نیوزوائر / — گلوبل فِن ٹیک اسٹارٹ اپ، قسط پے امریکہ میں اپنی ایک کلک چیک آؤٹ مصنوعات آج سے لانچ کر رہا ہے۔ تاجر دنیا کے تیز ترین آن لائن چیک آؤٹ تجربات کے لئےسائن اپ کر سکتے ہیں۔

ایک کلک چیک آؤٹ کے ساتھ خریدار بار بار فارم بھرنے یا صارف ناموں اور پاس ورڈز کو دہرانے کی پریشانی کے بغیر صرف چند سیکنڈز میں آن لائن خریداری مکمل کر سکیں گے۔ تاجروں کے لئے، خریداروں کا بہتر تجربہ کارٹ کے ترک کرنے کو کم کرتا ہے، تبدیلی کی شرح میں اضافہ کرتا ہے، جو بالآخر زیادہ فروخت کا باعث بنتا ہے۔

قسط پے کے ساتھ، تاجر اپنے ‘ڈریگ اینڈ ڈراپ’ چیک آؤٹ بلڈر کا استعمال کرتے ہوئے فوری طور پر متعدد ادائیگی کے طریقے شامل کر سکیں گے۔ یہ سب ایک کوڈ کے بغیر ،ترقی کےلئے وقت اور پیسہ کی بچت کے ساتھ کیا جا سکتا ہے، ادائیگی کے طریقوں میں شامل ہیں: ادائیگی گیٹ وے کے ذریعے کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈ، ابھی خریدیں بعد میں ادائیگی والے فراہم کنندگان، ڈیجیٹل والٹس، فنانسنگ اور بہت کچھ ۔

تاجروں کو گہرائی میں تجزیات تک بھی رسائی حاصل ہوگی اور وہ اندرونی سمجھ بھی حاصل کریں گے جس کے تحت ادائیگی کےدرج بالا آپشنز بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں اور اپنے خریداروں میں سب سے زیادہ مقبول ہیں۔ مزید برآں، قسط پے ایک کلک چیک آؤٹ میں جدید بلٹ اِن سکیورٹی، پرائیویسی اور فراڈ مانیٹرنگ ٹولز ہیں۔

سی ای او اور  قسط پے کے شریک بانی جورڈن اولیوس نے کمپنی کی ایک کلک چیک آؤٹ مصنوعات کی قابل ذکر مانگ کے جواب میں امریکی اور علاقائی مارکیٹوں میں نمایاں توسیع کا اعلان کیا ہے ۔

قسط پے کے سی ای او اور شریک بانی جورڈن اولیوس نے کہا کہ قسط پے کا ایک کلک چیک آؤٹ ایک تیز ، آسان اور محفوظ آن لائن چیک آؤٹ کو یقینی بناتا ہے اور یہ آن لائن شاپنگ کا مستقبل ہے کیونکہ اب عیش و آرام سے زیادہ، ضرورت بن گئی ہے۔ “کوویڈ-19 کے آغاز نے اس بات کو تبدیل کر دیا کہ ہم کس طرح رہتے ہیں، ہم کس طرح بات چیت کرتے ہیں اور ہم کس طرح خریداری کرتے ہیں۔ نیا معمول یہ بتاتا ہے کہ ہم چیک آوٹ کے بوجھل عمل کو ختم کرکے، وقت کی بچت اور گاہکوں کو خوش کرکے آن لائن خریداری کے تجربے کومرتب کرکے اسے مزید آسان بناتے ہیں۔ ”

خریداروں کی عادات آن لائن خریداری کی طرف منتقل ہو رہی ہیں۔ سٹیٹیسیکا کے اعداد و شمار کے مطابق  2021 میں امریکہ میں ریٹیل ای کامرس سے حاصل ہونے والی آمدنی کا تخمینہ تقریبا 768 ارب ڈالر لگایا گیا تھا۔ اگلے چار سالوں میں اس اعداد و شمار میں 70 فیصد اضافے کی پیش گوئی کی گئی ہے جو 2025 تک 1.3 ٹریلین ڈالر سے تجاوز کر جائے گی۔یہ صرف خریداروں کو ممکنہ بہترین چیک آؤٹ تجربہ پیش کرنے کی بڑھتی ہوئی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔

قسط پے نے ڈیلاس فورٹ ورتھ میں شمالی امریکہ کا دفتر کھول دیا ہے جس میں دنیا بھر میں 150 ملازمین ہیں۔ قسط پے کامرس کے مستقبل کی تعمیر اور صارفین اور فروخت کنندگان دونوں کے لئے آن لائن خریداری کے تجربے میں یکساں انقلاب لانے کے لئے پرعزم ہے۔

مزید تفصیلات کے لیے وزٹ کریں: http://qisstpay.com

Share: