Search
Close this search box.

عملی دنیا کے لیے نظام ِتعلیم میں تبدیلی : نہ کوئی مضامین، نہ کوئی کلاس روم، نہ کوئی امتحان

ایجوکیشن ان موشن  مستقبل کے لئے تیار نظام ِتعلیم میں حکمت عملی پر مبنی سرمایہ کاری کر رہاہے

دبئی، متحدہ عرب امارات، 28 جون، 2022/پی آرنیوزوائر/ — آج دنیا بھر میں سب سے آگے کی سوچ رکھنے والے کچھ اسکولوں کے پس پشت  تعلیم فراہم کرنے والے ادارے، ایجوکیشن ان موشن (ای آئی ایم)، نے اعلان کیا ہے کہ اس نے اسکول آف ہیومینٹی ، جو ذاتی نوعیت کے، بین الضابطہ، قابلیت پر مبنی، عملی دنیا سیکھنے کے راستے اور صنعتی قائد  کی رہنمائی کی پیشکش کر کے مستقبل کی تیاری پر توجہ کے ساتھ ہائی اسکول کے تجربے کا دوبارہ احیا کر تاہے، میں حکمت عملی پر مبنی ایک چھوٹی سرمایہ کاری کی ہے۔

ای آئی ایم کے شریک بانی اور چیف کولیبریشن آفیسر، کیرن یونگ کہتے ہیں: “اسکول آف ہیومینٹی کے ساتھ حکمت عملی پر مبنی شراکت داری  میں ہماری سرمایہ کاری جدید ایجوکیشن برانڈز کا پورٹ فولیو بنانے کے لیے ہماری جدوجہد میں ایک اہم قدم ہے جو نوجوان لوگوں کی اگلی نسل کو تبدیلی کی تیز رفتار شرح کے پیش نظر علم،  مہارتوں ،  اور معاشرے اور کرہ ارض پر اثر انداز ہونے والی ترغیبات کے ساتھ بااختیار بناتی ہے۔ سکول آف ہیومینٹی کی اختراعی درس گاہ اور آن لائن فرسٹ انگیجمنٹ ماڈل اس کام اور تعلیمی نظام  کے مستقبل کے لیے ہمارے وژن کے ساتھ مکمل طور پر ہم آہنگ ہیں۔ ”

تعلیمی ادارے ، رایا بِدشہری کی جانب سے قائم کردہ ، سکول آف ہیومینٹی دنیا بھر کے ہائی سکول کے شاگردوں کو وہ مہارتیں، طرز خیال اور طرز عمل تیار کرنے کی صلاحیت فراہم کرتا ہے جس کی انہیں کام کے مستقبل کے لیے تیار رہنے، اجتماعی انسانی ترقی میں حصہ لینے اور انفرادی زندگی میں پھلنے پھولنے کی ضرورت ہے۔  آن لائن چار سالہ ہائی اسکول، اپنے سمر اسکول اور اسکول کے بعد کی پیشکشوں کے ساتھ، بین الضابطہ سیکھنے کے راستوں کے  مرکز کی توجہ عالمی شاگردوں پر توجہ مرکوز ہے تا کہ وہ باہمی تعاون کے ساتھ، پروجیکٹ پر مبنی، اور ذاتی نوعیت کے طریقوں سے حقیقی دنیا کے مسائل کو حل کر سکیں۔ یہ ماڈل ورلڈ اکنامک فورم اور او ای سی ڈی کی تحقیق پر مبنی ہے۔

 اسکول آف ہیومنٹی کے بارے میں :

اسکول آف ہیومینٹی، جس کے ہیڈکوارٹرز دبئی اور امریکہ میں ہیں، سیکھنے کے وہ جدید ماڈلز ڈیزائن کرتا اور فراہم کرتا ہے جو آج کے شاگردوں اور آج کی دنیا کی ضروریات کو پورا کرتے ہیں۔ یہ آن لائن سیکھنے کے تین پروگرام پیش کرتا ہے: ایک چار سالہ ہائی اسکول؛ اوپر لے جانے والی، بعد از اسکول پیشکش؛ اور چھ ہفتے کا سمر اسکول۔

https://sofhumanity.com/

 ایجوکیشن ان موشن کے بارے میں:

ایجوکیشن ان موشن (ای آئی ایم) ایک پائیدار مستقبل کے لیے تعلیم کی راہنمائی میں عالمی قائد بننے کی خواہش رکھتا ہے، جو شاگردوں کی جنریشنز کو دنیا کے مطابق زندگی گزارنے کی ترغیب دیتا ہے۔ اس کی 11,000 مستخکم شاگردوں کی کمیونٹی اختراعی تعلیم کے لیے ایک مستحکم مشترکہ عزم کے ساتھ متحد ہے جو ایسے طلبہ کی پرورش کرتی ہے جو لوگوں اور کرہ ارض پر مثبت طور پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔ آج، ای آئی ایم کے پورٹ فولیو میں ڈلوِچ کالج انٹرنیشنل، ڈلوِچ انٹرنیشنل ہائی اسکول،  ڈی ہانگ® ، گرین اسکول  انٹرنیشنل، ہوکلپائنز  انسٹی ٹیوٹ فٹان اے جی ، وہ ہوئی منڈارِن، اور ای آئی ایم وینچرز شامل ہیں۔

https://www.eimglobal.com/

 

Share: