Search
Close this search box.

ریاض میں منعقدہ فورم میں کووڈ-19 کی وجہ سے سعودی لیبر مارکیٹ کو درپیش چیلنجوں کا جائزہ لیا گیا

ریاض، سعودی عرب، 8 دسمبر 2021 /پی آر نیوز وائر/– سوشل ڈائیلاگ فورم کا گیارہواں ورژن جس کا موضوع ہے “کورونا وباء کی روشنی میں لیبر مارکیٹ – اثرات اور ان کا حل”، آج سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں شروع ہوا اور اس میں سعودی عرب کے انسانی وسائل اور سماجی ترقی کے وزیر انجنیئر عزت مآب احمد بن سلیمان الراجی نے شرکت کی۔ اس فورم میں انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے اعلیٰ سطح کے نمائندگان کے علاوہ دیگر ممتاز افسران نے بھی شرکت کی۔https://mma.prnewswire.com/media/1705697/1.jpg

فورم ان اہم چیلنجوں پر توجہ مرکوز کرے گا جن کا وباء کے دوران سعودی لیبر مارکیٹ کو سامنا کرنا پڑا۔ اس میں سعودی لیبر مارکیٹ پر مرتب ہونے والے وباء کے اثرات، لیبر مارکیٹ پر حکومتی پالیسیوں کے اثرات اور اس کے علاوہ وباء کے بعد کی دنیا میں لیبر مارکیٹ کی مستقبل کی ترغیبات پر بھی روشنی ڈالی گئی۔

عزت مآب وزیر احمد الراجی نے سعودی حکومت کی جانب سے فراہم کردہ شاندار تعاون کی تعریف کی جس سے لیبر مارکیٹ میں قابل ذکر حد تک توازن قائم کرنے، مزدوروں کی ملازمتوں کے تحفظ اور نجی اور غیر منافع بخش تنظیموں سمیت وباء کے اثرات سے متاثر شدہ دیگر تنظیموں کی معاونت کرنے میں مدد ملی۔ وزیر نے وباء کے دوران کاروباری ترقی میں معاونت اور شہریوں کی ملازمتوں کے تحفظ کے لیے وزارت کے ذریعے شروع کئے جانے والے اقدامات اور حل پر بھی بات کی۔

سعودی عرب کے انسانی وسائل اور سماجی ترقی کے نائب وزیر عزت مآب جناب عبداللہ ابوثنین نے کہا کہ: “انسانی صحت کے بارے میں اپنی ذمہ داری اور تشویش کی عکاسی کرتے ہوئے مملکت نے شہریوں کی صحت کی دیکھ بھال، رہائش پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے اہم قدم اٹھایا ہے؛ صحت کی خدمات کے بجٹ کو 47 ارب سعودی ریال تک بڑھا دیا گیا ہے جس سے شہری اپنی قانونی حیثیت سے قطع نظر مستفید ہو سکیں گے۔ مملکت کی اقتصادیات پر وباء کے اثرات میں کمی لانے کے مقصد کے تحت حکومت نے مختلف اقدامات اور معاشی محرکات کا آغاز کیا ہے جن میں امداد، استثنیٰ اور نجی شعبے کے واجبات کی ادائیگی میں تیزی لانا، نجی شعبے کے متاثرہ شہریوں کو 60 فیصد تنخواہوں کی پیشکش کرنا، کاروباری مالکان کو 3 ماہ کے لیے واجب الادا ویلیو ایڈڈ ٹیکسوں کی ادائیگی ملتوی کرنے کے علاوہ ایس ایم ایز کو سپورٹ پیکج فراہم کرنا شامل ہے۔ وزارت خزانہ نے وباء سے نمٹنے کے لیے فراہم کردہ مجموعی اقتصادی امدادی پیکجز کا تخمینہ 177 ارب سعودی ریال لگایا ہے۔

سماجی مکالمے کے ذریعے وزارت ایک باہمی وژن تشکیل دینے اور لیبر مارکیٹ کے معاملات پر عملی اور قابل اطلاق فیصلوں پر عمل درآمد کرنے کے لیے بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ میکانزم کو مضبوط بنانے کی کوشش کر رہی ہے جو سماجی مکالمے اور تینوں فریقین (حکومت، آجروں اور مزدوروں) کے لیے مفید ثابت سکتا ہے اور 3 پیداواری فریقوں کے درمیان مؤثر تعاون کے تسلسل کو بڑھا سکتا ہے۔

تصویر- https://mma.prnewswire.com/media/1705697/1.jpg

 

Share: