Search
Close this search box.

تعلیم میں دنیا کا سب سے بڑا اعزاز – 2022 ییِدان پرائز- ڈاکٹر لِنڈا ڈارلنگ- ہیمنڈ اور پروفیسر

یونگ ژِن ژہو کو نوازا گیا

ہانگ کانگ    ایس اے آر، 29 ستمبر 2022ء/پی آرنیوزوائر/– ییِدان پرائز فاؤنڈیشن نے ڈاکٹر لِنڈا ڈارلنگ- ہیمنڈ اور پروفیسر یونگ ژِین ژہو کو 2022 ییِدان پرائز سے نوازا ہے، جو دنیا کا سب سے بڑا تعلیمی اعزاز ہے۔ یہ ایوارڈ اساتذہ کو بااختیار بنانے اور تعلیم تک جامع اور منصفانہ رسائی کو فروغ دینے میں ان کے اختراعی کام کو تسلیم کرتا ہے اور اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ ہر سیکھنے والا اپنی پوری صلاحیت تک پہنچ سکے۔

2016  میں قائم ہونے والی ییِدان پرائز فاؤنڈیشن کا مشن تعلیم کے ذریعے ایک بہتر دنیا بنانا ہے۔ ایک ضابطے کے مطابق آزادانہ فیصلہ سازی کے عمل کے بعد، ڈاکٹر لِنڈا ڈارلنگ-  ہیمنڈ اور پروفیسر یونگ ژِن ژہو کو بالترتیب 2022 ییدان پرائز فار ایجوکیشن ریسرچ اور 2022 ییِدان پرائز فار ایجوکیشن ڈیولپمنٹ سے نوازا گیا۔

ییِدان پرائز فاؤنڈیشن کے سیکرٹری جنرل ایڈورڈ ما نے کہا کہ”ہم اپنے 2022 ییدان پرائز جیتنے والوں، ڈاکٹر لِنڈا ڈارلنگ- ہیمنڈ اور پروفیسر یونگ ژِن ژہو کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ یہ دونوں ہمارے اساتذہ اور نوجوانوں کو 21 ویں صدی میں ترقی کے لئے درکار مہارتوں کے ساتھ بااختیار بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ان کا کام واضح طور پر اس تبدیلی کے اثرات کو ظاہر کرتا ہے جو اساتذہ کا سیکھنے والوں پر ہے۔ اور جب طلبہ کے پاس بہترین اساتذہ ہوتے ہیں تو ان کے پاس زبردست مواقع ہوتے ہیں۔

تعلیم میں حقیقی، قابل توسیع تبدیلی کو فروغ دینے کے لئے ایکسیلینس کو تسلیم کرنا

ڈاکٹر لِنڈا ڈارلنگ- ہیمنڈ، چارلس ای ڈوکمون پروفیسر آف ایجوکیشن ایمریٹس، اسٹینفورڈ یونیورسٹی، اور صدر اور سی ای او، لرننگ پالیسی انسٹی ٹیوٹ، کو انکے کام کے لیے تعلیمی پالیسی کی تشکیل اور تعلیم اور سیکھنے کے لئے سب سے زیادہ منصفانہ اور مؤثر طریقوں کے لئے  2022 یدان پرائز برائے تعلیمی تحقیق سے نوازا گیا ہے۔ ان کی ریسرچ سے بچوں کے سیکھنے کے متنوع طریقوں کا پتہ چلتا ہے کہ بچوں کو کس طرح بہترین انداز سے پڑھایا جاسکتا ہے اور ان بصیرتوں کو مضبوط معلم کی ترقیاتی پروگراموں میں فیڈ کیا جاتا ہے اور اسکولوں کی کایا پلٹتا ہے جو بچوں کی زندگیوں کو تبدیل کرنے کے لئے اساتذہ کی مکمل طور پر مدد کرتے ہیں۔

“سماجی پس منظر، جنس اور جغرافیہ سے قطع نظر، ہر سیکھنے والے کو اپنی پوری صلاحیت تک پہنچنے کے لئے ایک غیر متزلزل مہم کے ساتھ، لِنڈا نے اپنی زندگی ریسرچ ٹولز بنانے میں صرف کی ہے جو بہتر اور منصفانہ تعلیمی مواقع پیدا کرنے کے لئے پالیسی اور پریکٹس کی حمایت کرتے ہیں۔ ییدان پرائز فار ایجوکیشن ریسرچ ججنگ پینل کے سربراہ اور او ای سی ڈی کے ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن اینڈ اسکلز کے ڈائریکٹر اینڈریاس شلیچر نے کہا کہ عوامی پالیسی پر ان کے اثر و رسوخ نے پالیسی معماروں کو بڑے پیمانے پر بچوں کے لئے مثبت تبدیلیاں پیدا کرنے میں مدد فراہم کی ہے۔

ییِدان پرائز فنڈز کے ساتھ ، لِنڈا ایجوکیٹر پریپریٹری لیبارٹری (ایڈپریپ لیب) میں اپنے تنقیدی کام کو وسعت دیں گی: ایک ایسا نیٹ ورک جس میں طلباء پر مرکوز ، مساوات پر مبنی اساتذہ کی تیاری کے پروگراموں کی حمایت پر توجہ مرکوز کی گئی ہے ، جو سیکھنے اور ترقی کی سائنس پر مبنی ہیں اور اساتذہ کو تیار کرتے ہیں تاکہ تمام طلباء کو بااختیار طریقوں سے سیکھنے میں مدد ملے۔ وہ ایڈپریپ لیب کی رسائی کو وسعت دیں گی ، نئے پروگراموں کو شامل کریں گی ، موثر پروگراموں کے بارے میں نئی تحقیق میں سرمایہ کاری کریں گی ، اور ایسی جگہ بنائیں گی جہاں اساتذہ ، محققین اور پالیسی ساز آسانی سے ایک دوسرے سے اشتراک اور سیکھ سکیں۔

پروفیسر یونگ ژِن ژہو، بانی، نیو ایجوکیشن انیشی ایٹو (این ای آئی) اور پروفیسر اسکول آف ایجوکیشن، سوچو یونیورسٹی، کو چین میں تدریسی معیار کو بہتر بنانے اور سیکھنے کے نتائج کو تبدیل کرنے جیسے کام کے لئے تعلیمی ترقی کے لئے 2022 ییدان انعام سے نوازا گیا ہے۔ ان کے این ای آئی پروگرام اساتذہ کی فلاح و بہبود اور ترقی کی حمایت کرتے ہیں ، جنکی رسائی چین میں 8،300 سے زیادہ اسکولوں ، 500،000 سے زیادہ اساتذہ اور 8 ملین طلباء تک ہے – جن میں سے نصف سے زیادہ دیہی اور دور دراز علاقوں میں ہیں۔ سیکھنے والے کی پوری کمیونٹی کو ایک ساتھ لاکر ، این ای آئی گھر کے ماحول کو سیکھنے کی مثبت جگہوں (پوزیٹو اسپیسز) میں تبدیل کرتا ہے اور سیکھنے کے لئے باہمی تعاون کے نقطہ نظر کو فروغ دیتا ہے۔ اساتذہ، طالب علموں اور فیملیز واضح سیکھنے کے مقاصد کے لئے مل کر کام کرتے ہیں، تعلیم سے ٹیسٹ اور امتحانات پر توجہ مرکوز کرنے کے بجائے تعلیم کے آؤٹ کمز (نتائج) کو مزید بہتر کرتے ہیں۔

ڈوروتھی کے، گورڈن، ییِدان پرائز فار ایجوکیشن ڈیولپمنٹ ججنگ پینل کے سربراہ اور یونیسکو انسٹی ٹیوٹ فار انفارمیشن ٹیکنالوجیز ان ایجوکیشن کے بورڈ ممبر نے کہا کہ “پروفیسر ژہو کامیابی کے ساتھ تعلیم میں انتہائی پیچیدہ چیلنجوں سے کامیابی کے ساتھ نمٹ رہے ہیں: مساوات اور شمولیت کو بہتر بنانا ہے۔ ان کا کام پڑھنے، لکھنے اور مواصلات کو بہتر بنانے کے ذریعہ ذاتی ترقی کے لئے سیکھنے کی قدر کی تعریف کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ وہ بتدریج یہ تبدیل کرنے میں کامیاب رہے ہیں کہ اساتذہ پیشہ ورانہ ترقی سے کس طرح رجوع کرتے ہیں اور طلباء کلاس رومز اور گھر میں کیسے سیکھتے ہیں۔ شاید سب سے اہم بات یہ ہے کہ وہ ہمیں ہر سیکھنے والے کے لئے خوشی اور فلاح و بہبود کی اہمیت کی یاد دلاتے ہیں۔

پروفیسر یونگ ژِن ژہو چین کے دور دراز، دیہی علاقوں میں این ای آئی کی رسائی کو بڑھانے اور کلاؤڈ بیسڈ لرننگ حب تیار کرنے، تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے اور تمام سیکھنے والوں کے لئے جامع اور مساوی رسائی فراہم کرنے کے لئے یدان پرائز فنڈز کو استعمال کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

ییِدان پرائز ججنگ کمیٹی کے چیئرمین اور یونیسکو کے سابق ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر کوچیرو ماتسورا نے کہا کہ ییدان پرائز تعلیم میں سب سے زیادہ اختراعی آئیڈیاز کا چیمپئن ہے اور انکو آگے بڑھنے میں مدد کرتا ہے تاکہ  زیادہ سے زیادہ لوگ مستفید ہوسکیں ۔ ہمارے انعام یافتہ افراد دنیا بھر میں تعلیم کو تبدیل کرنے کے ہمارے مقصد کے لیے اہم ہیں_  اور اس کے ذریعے ، تمام سیکھنے والوں کے لئے ایک روشن مستقبل کو کھولنا ہے۔

ییِدان پرائز فاؤنڈیشن تعلیم میں تبدیلی لانے والوں کی مدد کر رہا ہے

ییِدان پرائز ان افراد یا ٹیموں کو اعزاز دیتا ہے جنہوں نے تعلیم کے نظریہ اور عمل میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ ہر انعام یافتہ کو 30 ملین ہانگ کانگ ڈالر (تقریبا 3.9 ملین امریکی ڈالر سے نوازا جائے گا)، جس میں سے نصف ان کے تعلیمی منصوبوں کو بڑھانے اور عالمی سطح پر زیادہ سے زیادہ سیکھنے والوں کی مدد کرنے کے لئے ایک پروجیکٹ فنڈ کے طور پر کام کرے گا۔

2021 ییِدان پرائز برائے ایجوکیشن ریسرچ لاریٹ ، پروفیسر ایرک اے۔ہنوشیک انعامی رقم کا استعمال ییدان افریقی فیلوز پروگرام قائم کرنے کے لیے کر رہے ہیں جو مقامی پالیسی فیلوز کا ایک نیٹ ورک ہے جس کا مقصد سب صحارا افریقہ میں تعلیمی فیصلہ سازی کو بہتر بنانا ہے۔ ہندوستان میں، 2021 ییِدان پرائز فار ایجوکیشن ڈیولپمنٹ انعام یافتہ ڈاکٹر رکمنی بنرجی ابتدائی سالوں کے پروگراموں کو تیار کرنے، جانچنے اور بہتر بنانے اور مقامی حکومتوں کے ساتھ تعاون کو بڑھانے کے لئے پرتھم کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہیں۔توقع ہے کہ ان پروگراموں سے 650 کمیونٹیز کے 35,000 بچوں کو فائدہ پہنچے گا۔

2023 ییِدان پرائز کی نامزدگیاں اکتوبر میں کھلیں گی

ییِدان پرائز تعلیم میں تبدیلی لانے والوں کو اعزاز دینے کے لئے نامزدگیوں کا خیرمقدم کرتا رہتا ہے ، جو دنیا بھر میں سیکھنے والوں کو تبدیلی ، توسیع پذیر اور پائیدار سیکھنے کے حل کے ساتھ مثبت انداز میں متاثر کررہے ہیں۔

ییِدان پرائز فاؤنڈیشن کے بارے میں 

ییِدان پرائز فاؤنڈیشن ایک عالمی رفاہی فاؤنڈیشن ہے، جس کا مقصد تعلیم کے ذریعے ایک بہتر دنیا تخلیق کرنا ہے۔ اپنے انعام اور اختراع کاروں کے نیٹ ورک کے ذریعے یدان پرائز فاؤنڈیشن تعلیم میں ایسے خیالات اور طریقوں کی حمایت کرتی ہے جن میں بالخصوص زندگیوں اور معاشرے کو مثبت طور پر تبدیل کرنے کی طاقت ہو۔

ییِدان پرائز ایک جامع تعلیمی اعزاز ہے جو ان افراد یا ٹیموں کو تسلیم کرتا ہے جنہوں نے تعلیم کے نظریہ اور عمل میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ https://yidanprize.org

Share: