Search
Close this search box.

بلوم برگ این ای ایف 2021 کی رپورٹ پر گڈ وی کا بہترین اِن کلاس آلٹ مین زیڈ-اسکور مضبوط مالی کارکردگی اور منافع بخش ہونے کی عکاسی کرتا ہے

اسلام آباد، 29 نومبر 2021 /پی آر نیوز وائر/ — گزشتہ چند سالوں میں گڈ وی(GoodWe)  کو مختلف شعبوں  میں جہاں یہ مصروف عمل ہے نمایاں مارکیٹ شیئر حاصل کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ اس نے دنیا کے چند بڑے پی وی ڈسٹری بیوٹرز کے ساتھ متعدد عالمی تقسیمی معاہدوں پر دستخط کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے جن کی رسائی چھ براعظموں اور تمام انورٹر مصنوعات کے زمروں پر پھیلی ہوئی ہے۔

اس عرصے کے دوران گڈ وی کی مضبوط مارکیٹ اور مالی کارکردگی نے  اسے بلوم برگ این ای ایف کی سالانہ رپورٹ میں پی وی مینوفیکچررز کے درمیان اسکی سب سے بلند سطح  آلٹ مین- زیڈ اسکورتک پہنچا دیا ہے، جس سے اس کی مضبوط مالی صحت اور  منافع بخش ہونے کا اظہار ہوتا ہے۔ آلٹ مین – زیڈ اسکور ایک ایسا پیمانہ ہے جسے کمپنیوں کے مالی استحکام کا تعین کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے، باالخصوص مینوفیکچرنگ کی جگہ کے اندر، منافع، لیکویڈیٹی، لیوریج، سالوینسی کے ساتھ  سرگرمی کے تناسب کو مدنظر رکھتے ہوئے۔

گڈ وی کی آپریشنل حکمت عملی تمام پاور پلانٹس کی ڈیجیٹلائزیشن اور اسمارٹ ٹرانسفارمیشن اور بڑے پیمانے پر نئی توانائی کو آگے لانا ہے۔ اس کا ادراک کرنے کے لئے، یہ سافٹ ویئر اور ہارڈ ویئر مصنوعات بنا کر اسمارٹ توانائی کے مستقبل کے لئے مکمل، مربوط حل فراہم کرنے کے لئے کام کر رہا ہے جو بہتر اور زیادہ موثر توانائی کے نظام کی اجازت دیتا ہے۔

کمپنی نے جیت کے نقطہ نظر کو اپناکر پائیدار توانائی میں کمیونٹیز کی تعمیر کا آغاز کیا ہے جہاں صارفین، ملازمین، شیئر ہولڈرز اور فطرت سمیت تمام اہم اسٹیک ہولڈرز کی ضروریات پر غور کیا جاتا ہے تاکہ پائیدار، ماحولیاتی کمیونٹی کو برقرار رکھتے ہوئے قدر پیدا کی جاسکے۔

گڈ وی نے اسمارٹ توانائی کا ایک نیا دور تخلیق کرنے کی کوششوں میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔ کمپنی کی نصف سال کی  رپورٹ کے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ گڈ وی نے 2020 میں دنیا بھر میں اپنے گِرڈ سے منسلک پی وی انورٹرز کے کل 330,000 یونٹس پوری دنیا میں بھیجے تھے۔ اسی رپورٹ سے یہ بھی معلوم ہوا کہ اس نے سال کی پہلی ششماہی میں تقریبا 156,500 انورٹر یونٹس بیرون ملک مارکیٹوں میں بھیجے جو اس کی کل انورٹر شپمنٹ کا 65.62 فیصد ہے۔

اس کے علاوہ کمپنی اسی عرصے کے دوران توانائی کا ذخیرہ کرنے والے پاور کنورژن سسٹمز (پی سی ایس) کے تیزی سے ابھرتے ہوئے شعبوں میں تقریبا 21,000 یونٹس کی شپمنٹ کرنے میں کامیاب رہی جو گزشتہ سال (22,300 یونٹس) کی مجموعی سالانہ شپمنٹ کے برابر ہے۔

۲۰۲۱ کی گزشتہ 3 سہ ماہیوں میں گڈ وی 269 ملین امریکی ڈالر کی آمدنی حاصل کرنے میں کامیاب رہی تھی جو سال بہ سال 65.12 فیصد اضافہ ہے۔ یہ کامیاب کارکردگی اختراعی نیٹ-زیرو فعالیتی نظام کی تحقیق اور ترقی میں گڈ وی کی مسلسل سرمایہ کاری کے نتیجے میں سامنے آئی ہے۔ اس کے ساتھ مارکیٹ میں داخل ہونے  کی کامیاب حکمت عملی بھی شامل ہے جس نے گڈ وی کو مسلسل مزید مارکیٹ شیئر حاصل کرنے اور مزید منافع حاصل کرنے کے قابل بنایا ہے جبکہ اسمارٹ توانائی اور پریمیئر اسٹوریج انورٹر نے کمپنی میں بطور پیش قدم  اپنی برتری برقرار رکھی ہے۔

www.goodwe.com

 

 

Share: