Search
Close this search box.

بائیس ییہاؤ: گوانگژی کے مقام بائیس سے شروع ہونے والی سروس جو پورے ملک کا احاطہ کرتی ہے اور آسیان سےجا مِلتی ہے

بیس، چین، 29 نومبر، 2021/سنہوا-شینژین/– ، بائیس شہر کے تشہیری محکمے کے مطابق، حال ہی میں، بیس-شینزین کولڈ چین لاجسٹکس اسپیشل لائن کی “بائیس ییہاؤ” (“Baise Yihao” ) خصوصی ٹرین کی لانچنگ تقریب چین-آسیان زرعی مصنوعات کے تجارتی مرکز میں منعقد ہوئی، جس میں بائیس کی زرعی مصنوعات باضابطہ طور پر کولڈ چین لاجسٹکس اسپیشل ٹرین کے ذریعے شینزین مارکیٹ میں داخل ہوئیں اور بائیس کے لیے  گوانگڈو-ہانگ کانگ-مکاؤ گریٹر بے ایریا(جی بی اے) کی ترقی میں گہرائی سے شامل ہونے کا ایک اور موثر ذریعہ بن گئیں۔

عنوان : “بائیس سٹی” خصوصی ٹرین کو لفٹ کیا جا رہا ہے۔

بائیس سٹی “سبزیوں کی جنوب سے شمال تک نقل و حمل” کے لیے ایک مشہور مقام ہے جہاں  ہر سال 3 ملین سے زیادہ ماحولیاتی سبزیاں لگائی جاتی ہیں۔ 11 دسمبر 2013 کو اس کے باضابطہ آغاز کے بعد سے، “بائیس ییہاؤ” کولڈ چین اسپیشل ٹرین، بطور قومی پروجیکٹ “سبزیوں کی جنوب سے شمال اور پھلوں کی شمال سے جنوب میں نقل و حمل “کے ذریعےلوگوں کو فائدہ پہنچا رہا ہے،  اس نے نہ صرف بائیس میں پیدا ہونے والے پھلوں اور سبزیوں کو 100 سے زیادہ بڑے اور درمیانے درجے کے شہروں، 23 صوبوں اور بیجنگ، شنگھائی اور گوانگزو جیسے خود مختار علاقوں تک پہنچایا ہے، بلکہ بہت سے  ایسے پھلوں اور سبزیوں کی فروخت کے مسائل کو بھی حل کیا ہے جن کی  بائیس میں قیمتیں کم  تھیں،جس سے  کسانوں کی آمدنی میں اضافہ ہوا۔  مزید برآں، یہ  پراجیکٹ زرعی مصنوعات کی نقل و حمل میں انقلابی تبدیلیاں بھی لایا ، اور غربت کے خاتمے اور اس نے  دیہی حیاتِ نو میں زبردست کردار ادا کیا ہے۔

دریں اثنا، “بائیس ییہاؤ” کی منفرد جغرافیائی خصوصیات کے ساتھ، بائیس ییہاؤ سمندری ریل اور عوامی ریل کی سرحد پار نقل و حمل کے لیے ایک کثیر المثال ٹرانسپورٹ سسٹم قائم کیا گیا ہے جن میں لانگ بینگ، پنگشیانگ اور فانگ چینگ گانگ شامل ہیں، جس نے اسے بائس ییہاؤ کو پھلوں اور سبزیوں کی خصوصی گھریلو ٹرین بنا دیا گیا ہے۔ بائیس ییہاؤ چین-ویتنامی سرحد پار براہ راست نقل و حمل ٹرین چین-یورپ ریلوے ایکسپریس کے کھُلے  شہروں جیسے چونگ کنگ، چینگڈو، ووہان، ژینگ زو اور بیجنگ کے ساتھ ساتھ سیچوان، گوئژو ، اور گوانگسی میں جنوب کی طرف جانے والے راستوں کے کھلے شہروں کو باضابطہ طور پر ملاتی ہے اور پورے ملک اور یہاں تک کہ ساری دنیا میں”بائیس ییہاؤ” کے اثر و رسوخ کو بڑھا رہی ہے۔ “بائیس ییہاؤ” پروجیکٹ کو وزارت ٹرانسپورٹ نے یوریشیا میں کولڈ چین لاجسٹکس چینل کی تعمیر کے پہلے قومی نمائشی منصوبے کے طور پر درج کیا ہے۔ اس کے علاوہ، بائیس ییہاؤ کولڈ چین لاجسٹکس سسٹم کو بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو میں کامیابی کے ساتھ ضم کر دیا گیا ہے۔

اس وقت ، بائیس ییہاؤ نے  بائیس، نیننگ، فانگچینگانگ، پنگشیانگ، شینزین، بینجگ،  لینگ فانگ، تیانجن، شینیانگ، ژینگزو، ووہان، چانگچنگ، چینگڈو، ہوچی منھ شہر،  ہنوئی، پھنوئی پینھ،، بینکاکم وغیرہ میں  پھلوں اور سبزیوں کے لیے خصوصی رسد کی تقسیم کے مراکز قائم کیے ہیں۔  اپنے وسیع نیٹ ورک پر انحصار کرتے ہوئے، بائیس ییہاؤ نےگوانگزی کے مقام بائیس سے آغاز کرنے کا ہدف حاصل کیا ہے،   یہ پورے ملک پر اثر انداز ہوتی ہے  اور آسیان(ASEAN) سے جا ملتی ہے۔

2013 کے آخر میں اپنے افتتاح کے بعد سے، “بائیس ییہاؤ” ڈومیسٹک اسپیشل ٹرین تقریباً 116,000 ٹن کے کل مال برداری سامان کے ساتھ 233 بار سفر کرچکی ہے۔ 28 نومبر 2017 کو  بائیس ییہاؤ  چین-ویتنامی سرحد پار براہ راست ٹرانسپورٹ ٹرین کے افتتاح کے بعد سے اب تک  69,000 ٹن کے کل مال بردار حجم کے ساتھ 164 ٹرپس چلائے جا چکے  ہیں۔

ماخذ: بائیس سٹی کا تشہیری محکمہ

منسلک تصاویر ی لنکس:  http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=408997

Share: