Search
Close this search box.

‫ایونٹ برائٹ بھارت میں بطور مینیجنگ ڈائریکٹر اور انجینئرنگ کی نائب صدر سپنا نائر کاخیرمقدم کرتی  ہے

سان فرانسسکو اور حیدرآباد، بھارت، یکم اگست، 2022 /پی آر نیوز وائر/ — ایک عالمی تجربہ کار ٹیکنالوجی پلیٹ فارم، Eventbrite  (NYSE: EB) (ایونٹ برائٹ(، نے آج اعلان کیا کہ اس نے بھارت میں انجینئرنگ کی مینیجنگ ڈائریکٹر اور نائب صدر کے طور سپنا نائر کی  پر خدمات حاصل کی ہیں۔ ایونٹ برائٹ  کے چیف ٹکنالوجی آفیسر، ویویک ساگی کو براہ راست رپورٹ کرتے ہوئے، سپنا بھارت میں عالمی معیار کی پروڈکٹ، ڈیزائن اور انجینئرنگ ٹیلنٹ ٹیم کی قیادت کریں گی تاکہ ایونٹ برائٹ کے پُرعزم تکنیکی وژن اور اعلیٰ نمُو کی کاروباری حکمت عملی  پر عملدرآمد میں مدد مل سکے۔

سپنا نائر ہندوستان میں بھرتی کی جانے والی ایونٹ برائٹ کی پہلی قیادت ہیں جو اس کمپنی کے ساتھ ،ٹیموں اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی انجینئرنگ تنظیموں کو فروغ  دینے والے اپنے 25 سال سے زیادہ کے تجربے کے ہمراہ  وابستہ ہوئی ہیں۔ ہندوستان کے کاروباری ماحول میں ان کی جڑیں گہری ہیں۔ وہ پہلے Intuit Women’s Network کی سربراہ رہ چکی  ہیں اور ہندوستان میں Grace Hopper Conference  جو کہ دنیا بھر میں ہزاروں خواتین کو ٹیکنالوجی سے جوڑتی ہے، میں ایک مقررہ  تھیں۔ ابھی حال ہی میں، سپنا نے Groupon میں سافٹ ویئر انجینئرنگ کی سینئر ڈائریکٹر اور سائٹ لیڈر کے طور پر خدمات انجام دیں ہیں۔https://mma.prnewswire.com/media/1870513/Eventbrite_Logo.jpg

“میں سپنا کا ایونٹ برائٹ ٹیم میں خیر مقدم کرتے ہوئے بہت پرجوش ہوں۔ ان کا صارف مرکزی اور اختراعی نقطہ نظر، ٹیکنالوجی کے پلیٹ فارمز کی گہری سمجھ اور عالمی انجینئرنگ تنظیموں کے فروغ دینے کا ٹریک ریکارڈ انمول ہوگا کیونکہ ہم اپنی بھرتی کی کوششوں کو تیز کر رہے ہیں تاکہ عالمی سطح پر ایونٹ برائٹ کو اسکیل کرنے، اور اپنے تخلیق کاروں کو بااختیار بنانے اور صارفین کو خوش کرنے کے لیے مزید بہترین درجے کی مصنوعات تیار کریں،” ایونٹ برائٹ کے چیف ٹیکنالوجی آفیسر وویک ساگی نے کہا۔

“ایونٹ برائٹ نے ایک غیر معمولی ماحولیاتی نظام بنایا ہے جو پوری دنیا میں ایونٹ کے تخلیق کاروں کو رابطہ کاری میں فروغ دینے، کمیونٹی بنانے اور اپنے کاروبار کو بڑھانے کی طاقت دیتا ہے۔ میں ہندوستان میں دستیاب عالمی معیار کے انجینئرنگ ٹیلنٹ سے استفادہ کرتے ہوئے ایونٹ برائٹ کی توسیع، تیز رفتار ترقی، مصنوعات کی جدت اور عالمی معیار کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ہندوستان میں صارف کی کامیابی کی منتظر ہوں،” سپنا نائر نے کہا۔ “میں ٹیم میں شامل ہونے اور اپنے عالمی صارفین کو بہترین سیلف سروس سلوشنز فراہم کر کے، جو ان کے تخلیق کردہ براہ راست تجربات کی انفرادیت سے مماثلت رکھتے ہیں، اثرات بھیجنے  کے لئے  بہت پرجوش ہوں۔”

سپنا نائر کی شمولیت اپنے عالمی صارفین کے لیے ایک مضبوط پروڈکٹ پورٹ فولیو فراہم کرنے کے لیے کمپنی کے عزم کو واضح کرتی ہے۔ ایونٹ برائٹ کے ملازمین ایک مشن سے متاثر ہیں جو اہمیت  دیتا ہے: براہ راست تجربات کے ذریعے دنیا کو یکجا کرنے کو۔ دنیا بھر میں 800 سے زیادہ “Britelings” ایک ایسا پلیٹ فارم بنانے کے لیے وقف ہیں جو کسی بھی قسم کے ایونٹ کی تخلیق اور اس کا استعمال آسان بناتا ہے۔

ایونٹ برائٹ کے بارے میں:

ایونٹ برائٹ (Eventbrite) ایک عالمی سیلف سروس ٹکٹنگ، مارکیٹنگ، اور تجربہ ٹیکنالوجی پلیٹ فارم ہے جو تقریباً 180 ممالک میں لاکھوں ایونٹ تخلیق کاروں کی کمیونٹی کو خدمات فراہم کرتا ہے۔ اپنے آغاز سے ہی، ایونٹ برائٹ تجربات ِمعیشت کے مرکز میں رہا ہے، جس نے لوگوں کی تقریبات کے انعقاد اور شرکت کے طریقے کو تبدیل کیا ہے۔ کمپنی کی بنیاد جولیا ہارٹز، کیون ہارٹز اور ریناؤڈ ویزیج نے ایک سیلف سروس پلیٹ فارم بنانے کے تصوّر کے ساتھ رکھی تھی جو کسی کے لیے بھی براہ راست تجربات کے لیے ٹکٹ بنانا اور فروخت کرنا ممکن بنائے۔ ایونٹ برائٹ  پلیٹ فارم ایک وجدانی، محفوظ، اور قابل اعتماد سروس فراہم کرتا ہے جو تخلیق کاروں کو اپنے لائیو اور آن لائن ایونٹس کی منصوبہ بندی کرنے اور ان کو عملی جامہ پہنانے کے قابل بناتا ہے، چاہے یہ سالانہ کھانا پکانے کا تہوار ہو جو ہزاروں کھانے پینے والوں کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے، یا ایک پیشہ ور ویبینار، ہفتہ وار یوگا ورکشاپ ہو یا یوتھ ڈانس کی کلاس۔ 2021 میں کل 5 ملین سے زیادہ ایونٹس کے لیے 290 ملین سے زیادہ ٹکٹس کی تقسیم کے ساتھ، ایونٹ برائٹ  وہ جگہ ہے جہاں پوری دنیا کے لوگ اپنی پسند کے معاملات کی انجام دہی کے لیے نئی باتیں یا نئے طریقے دریافت کرتے ہیں۔ www.eventbrite.com  پر مزید معلومات حاصل کیجئے۔ ایونٹ برائٹ  نے 2022 میں گریٹ پلیس ٹو ورک (GPTW) کے طور پر تصدیق شدہ کمپنیوں کی ممتاز فہرست میں ایک مقام حاصل کیا ہے۔یہ سند ان آجروں کی تصدیق کرتی ہے جو ایک شاندار ملازم تجربہ تخلیق کرتے ہیں اور ملازمین کے تاثرات اور آزادانہ تجزیے پر مبنی ہوتے ہیں۔ یہ جاننے کے لیے کہ آپ کس طرح ایک اہم مشن پر کام کر سکتے ہیں اور براہ راست تجربات کے ذریعے دنیا کو یکجا کرنے میں مدد کر سکتے ہیں، آپ کو www.eventbritecareers.com/home  ملاحظہ کرنے دعوت دی جاتی ہے۔

میڈیا رابطہ: [email protected]

لوگو:  https://mma.prnewswire.com/media/1870513/Eventbrite_Logo.jpg

 

Share: