Search
Close this search box.

انا: پاور چائنا تمام معاملات میں اپنی ذمہ داریوں کو سنجیدگی سے لیتا ہے

بیجنگ، 16 دسمبر 2021 /پی آر نیوزوائر/ — سی آر آئی آن لائن کی ایک رپورٹ کا ایک اقتباس درج ذیل ہے:

میرے بچپن کا خواب بالآخر پورا ہو گیا ہے!”- انا، جو بچپن سے ہی کسی دن چین کی عظیم دیوار کا دورہ کرنے کا خواب دیکھ رہی تھیں، کو دو ہفتوں کی تربیت اور ساتھیوں کے ساتھ تبادلے کے لئے پاور چائنا کے بیجنگ ہیڈ کوارٹر بھیج دیا گیا کیونکہ اسے اپنے مقامی دفتر میں ایک بہترین ملازم کے ساتھ ساتھ  فرم کے اہم مینجمنٹ ٹیلنٹ امیدواروں میں سے جانا جاتا تھا۔سفر کے دوران انا اپنے پہلے چینی خواب کو پورا کرتے ہوئے اپنی خواہش کے مطابق اس عظیم دیوار پر چڑھ گئیں۔

آج جب چین بیلٹ اور روڈ ابتدا کر رہا ہے تو پاور چائنا اپنی سماجی ذمہ داریوں کے تحت انا کے آبائی شہر اور آس پاس کے علاقوں میں مقامی کمیونٹی سرگرمیوں میں سرگرم عمل ہے جن میں اسکول اور اسپتالوں کی تعمیر، سڑکوں کی مرمت اور مقامی باشندوں کو بجلی اور پانی کی فراہمی شامل ہے۔ انا نے ان کاوشوں کو دیکھا جس کی وجہ سے وہ فرم کی بہتر تفہیم حاصل کرنے میں زیادہ دلچسپی لینے لگی۔ 2017 میں، وہ اپنے دوسرے چینی خواب کو پورا کرتے ہوئے کئی تفصیلی انٹرویوز کے بعد اسکوپیا میں فرم کے نمائندہ دفتر میں پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہو ئیں۔

جس طرح سب کچھ اچھی سمت میں بڑھ رہا تھا، اسی طرح کوویڈ-19 وبائی مرض کے اچانک پھیلنے سے انا کا منصوبہ چکنا چور ہو گیا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران انہیں ذہنی طور پر اور کام کی جگہ پر، دونوں طرح کے چیلنجز اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ پاور چائنا نے اپنے ملازمین کی حفاظت اور بہبود کو سب سے پہلے مدنظر رکھتے ہوئے مقررہ وقت پر متعدد منصوبے مکمل کیے جبکہ ان حالات میں اپنے ملازمین اور ان کے اہل خانہ کی صحت اور حقوق کو بھی یقینی بنایا۔ان سب باتوں نے انا پر گہرا اثر چھوڑا۔

انا نے کہا کہ انہیں اپنے کیریئر کی پوری مدت پاور چائنا میں رہنے پر خوشی ہوگی کیونکہ چینی کمپنی نے ہر لحاظ سے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے اور کام کیا ہے۔اس وقت انا تیسرا چینی خواب، پاور چائنا کے ساتھ کیریئر بنانا، واقعی بہت امید افزا نظر آتا ہے۔

ہر فرد کے لئے ایک خواب ایک امید یا تڑپ، لڑنے کا مقصد یا منتخب سمت، یا اس خواب سے متاثر جوش، حوصلہ افزائی، قربانی اور ذمہ داری ہوسکتی ہے۔ پاور چائنا صحیح جگہوں میں سے ایک ہے جہاں انا جیسے بہت سے لوگ اپنے خوابوں کی تکمیل کرسکتے ہیں۔

اصل لنک : http://news.cri.cn/20211214/e175e75c-4def-71fc-6c33-f6a28ef521ca.html

Share: