گوانگ ژو، چین، 18 جون، 2022/شنہوا-ایشیائی نیٹ/– 14 جون کو جاری کردہ ایک سرکلر کے مطابق چین کی ریاستی کونسل نے جنوبی چین کے صوبہ گوانگ ڈونگ کے نانشا ڈسٹرکٹ میں آزادانہ رسائی میں مزید اضافہ کرتے ہوئے گوانگ ڈونگ، ہانگ کانگ اور مکاؤ کے درمیان جامع تعاون کو فروغ دینے کا مجموعی منصوبہ جاری کردیا ہے۔

سرکلر میں کہا گیا کہ نانشا اس طرح کے تعاون  اضافہ کرے گا تاکہ خود کو سٹریٹجک اہمیت کا ایسا مرکز بنا سکے جو ہانگ کانگ اور مکاؤ کے ساتھ معاون ہو اور گریٹر بے ایریا (جی بی اے) اور اس کے آر پار  فائدہ پہنچائے۔ یہ ڈسٹرکٹ،  جی بی اے میں تعاون اور آزادانہ رسائی  کو مزید فروغ دینے کے لیے تیار ہے کیونکہ اسے  خطے کے جغرافیائی مرکز سے کلیدی فعال کردار تک ترقی کرنے کا موقع  ملاہے۔

یہ ضلع جی بی اے میں شہری جُھرمٹ سے نمایاں طور پر منسلک ہے کیونکہ یہ گوانگزو کے سمندری راستوں کے واحد گیٹ وے کے طور پر کام کرتا ہے۔ “ہانگ کانگ سے تقریباً 38 سمندری میل دور اور مکاؤ سے 41 سمندری میل دور، نانشا، جی بے اے کے 11 شہروں اور گوانگزو، شینزین اور ہانگ کانگ کے بین الاقوامی ہوائی اڈوں سے 100 کلومیٹر کے دائرے میں منسلک ہو سکتا ہے،” نانشا کے میئر ڈونگ نے کہا۔  اس ڈسٹرکٹ  نے جی بی اے کی تعمیر کے آغاز سے ہی “آدھے گھنٹے کے ٹرانسپورٹیشن سرکل” کی تعمیر کے عمل کو تیز رفتاری سے آگے بڑھایا ہے۔ گوانگ ژو سٹی کے نانشا ڈسٹرکٹ کی عوامی حکومت کے مطابق، یہ ہانگ کانگ اور مکاؤ کے ساتھ تعاون کے لیے مزید ٹھوس بنیاد فراہم کرتا ہے تاکہ نانشا کو اعلیٰ سطح پر آزادنہ رسائی  کے دروازے کے طور پر تیار کیا جا سکے۔

رنگ برنگے کنٹینر ٹرک نانشا پورٹ کے پورے علاقے میں کرینوں کی گڑگڑاہٹ  کی آوازوں سے مغلوب ہوتے ہوئے آگے پیچھے رواں دواں رہتےہیں۔ 2021 میں یہ بندرگاہ دنیا کی مصروف ترین بندرگاہوں میں سے ایک بن گئی، جس نے 135 سمندری راستوں پر مشتمل غیر ملکی تجارتی نیٹ ورک میں بھیجے گئے  17.66 ملین ٹی ای یو (TEU) کنٹینرز کودیکھا۔ 30 مئی 2022 کو، ایک چین-یورپ مال بردار ٹرین نانشا بندرگاہ سے روانہ ہوئی، یہ اقدام 21ویں صدی کی میری ٹائم سلک روڈ کے ساتھ سلک روڈ اکنامک بیلٹ کے انضمام کی نشاندہی کرتا ہے۔ ملٹی موڈل ریل واٹر روڈ ٹرانسپورٹ سسٹم نانشا پورٹ ریلوے کے آپریشن سے ممکن ہوا، گوانگ ژو پورٹ کمپنی کے وائس جنرل منیجر سونگ شیاؤمنگ نے یہ بتاتے ہوئے مزید کہا کہ چین-یورپ مال بردار ٹرین خدمات میں اضافے نے ضلع کو بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر اور باقی دنیا کے ساتھ جڑنے میں جی بی اے  کی مدد کرنے کے لیے ایک بہتر پوزیشن فراہم کی ہے۔

یہاں سے خریدیں اور دنیا کو بیچیں۔ آزادانہ رسائی کے اس عزم نے نانشا کو سرحد پار ای کامرس کے مرکز میں تبدیل کر دیا ہے، اب تک کُل تقریباً 600 کمپنیاں اس مخصوص کاروبار کے لیے رجسٹرڈ ہوئی ہیں۔ جنوری اور مئی کے درمیان سرحد پار ای کامرس میں تجارت کی مالیت سال بہ سال تقریباً 87 فیصد بڑھ کر تقریباً 15 بلین آر ایم بی تک پہنچ گئی۔

اسی اثنا میں ، نانشا عالمی کاروباری منظرنامے میں زیادہ واضح طور پر نمودار ہواہے  کیونکہ یہ بین الاقوامی تبادلے کے لیے بالکل نئے مرکز کے طور پر ابھرنے کی راہ پر ہے۔اس وقت جبکہ گریٹر بے سائنس فورم کی مستقل سائٹ کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے، بین الاقوامی مالیاتی فورم (IFF) کی سالانہ میٹنگ کی  بلا تعطل میزبانی کی گئی ہے۔ یہ کہا جا رہا ہے کہ بیلٹ اینڈ روڈ فریم ورک کے تحت بین الاقوامی اقتصادی تعاون بڑھانے کی غرض سے نانشا،  جی بی اے کے لیے ایک نیا پلیٹ فارم بنائے گا۔ تو اس طرح نانشا علاقائی اور عالمی معیشت میں مزید ضم ہو جائیگا۔

نانشا اب سائنس ٹیک اختراعی کوششوں میں جی بی اے کی قیادت کر رہا ہے۔ بالخصوص، یہ مصنوعی ذہانت اور بائیو ٹیکنالوجی میں 620 سے زیادہ کمپنیوں کا گھر ہے۔ مقامی ہائی ٹیک فرموں کا ایک میزبان، جیسے کہ Zhaoke Ophthalmology اور CloudWalk ٹیکنالوجی، عوامی ہوگئی ہے ، اور CAS  خلائی تحقیق، تجارتی خلائی پرواز میں گوانگ ڈونگ کی پہلی یونیکارن کمپنی، کو نانشا منتقل کر دیا گیا۔ اختراعات تیزی سے سامنے آرہی ہیں۔ مزید برآں، ضلع گوانگڈونگ-ہانگ کانگ-مکاؤ مشترکہ سائی-ٹیک اختراعی سسٹمز اور میکانزمز کے لیے پرعزم رہا ہے، جیسا کہ ہانگ کانگ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (گوانگزو) (HKUST-GZ) نے، جو اس ستمبر میں کام شروع کرے گی، اظہار کیا ہے۔   HKUST (GZ) کا  پروجیکٹ، بدلے میں، نانشا کو اس قابل بناتا ہے کہ وہ یونیورسٹیوں کو جدت طرازی کرنے میں اپنا موروثی کردار ادا کرنے کی تحریک دے سکے۔ اور دوسروں کے علاوہ، گوانگ ڈونگ، ہانگ کانگ اور مکاؤ کے کاروباریوں اور اختراع کاروں کے لیے ایک صنعتی پارک HKUST-GZ کیمپس کے اطراف میں  حکومت، صنعتوں، یونیورسٹیوں اور تحقیقی اداروں کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے کے لیے قائم کیا جائے گا۔

نانشا، جسے ریاستی سطح پر ایک نئے خطے اور چین (گوانگ ڈونگ) پائلٹ فری ٹریڈ زون کے ایک حصے کے طور پر قائم کیا گیا تھا،  گوانگ ڈونگ، ہانگ کانگ اور مکاؤ کے درمیان ہمہ گیر تعاون کے مظاہرے کے علاقے سے بڑھ کر ہانگ کانگ اور مکاؤ کے ساتھ وسیع تر تعاون کے لئے عالمی سطح پر حکمت عملی پر مبنی اہمیت کا حامل کیریئر بن گیا ہے۔ ۔ اس کا مطلب ہے کہ ضلع کا قومی ترقی کی حکمت عملیوں میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ زیادہ اہم بات یہ ہے کہ یہ دنیا کو بتاتاہے کہ گریٹر بے ایریا کتنی ترقی کرے گا اور چین کس طرح اصلاحات اور آزادانہ  رسائی کے لیے بدستور پُرعزم ہے۔

ماخذ: گوانگزو شہر کے نانشا ڈسٹرکٹ کی عوامی حکومت

News Reporter

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

For security, use of Google's reCAPTCHA service is required which is subject to the Google Privacy Policy and Terms of Use.